واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے لیاقت باغ کا معائنہ کیا، برطانیہ سے مزید ماہرین طلب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 07:06 AM   #1
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے لیاقت باغ کا معائنہ کیا، برطانیہ سے مزید ماہرین طلب
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 06-01-08, 07:06 AM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے برطانیہ سے مزید ماہرین بلا لیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ا سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں پیش کیے جانیوالے شواہد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم نے ناکافی شواہد کے بعد تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے برطانیہ سے مزید ماہرین کو بلایا ہے جو اگلے چند روز میں اسلام آباد پہنچ جائینگے۔ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو وزارت داخلہ کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو کی سیکورٹی کیلئے اقدامات پر مبنی دستاویزات بھی فراہم کر دی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ چار موبائل گاڑیاں سفر کے دوران انکی بم پروف گاڑی کے آگے پیچھے اور دائیں بائیں جانب ہوتی تھیں اور محترمہ بینظیر بھٹو کو ایک بکس کی مانند محفوظ رکھا جاتا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بینظیر بھٹو کے سیکورٹی منیجرز سے بھی تحقیقات کریگی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز اے پی پی کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے آنے والی برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ لیاقت باغ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہفتہ کو لیاقت باغ جلسہ گاہ میں جائے حادثہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق نے خود کش حملے کے حوالے سے تمام امور پر برطانوی تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگ دی۔ برطانوی ٹیم نے خود کش حملہ آور کا خاکہ، حملے کے حوالہ سے مختلف سوالات کے جواب اور بے نظیر بھٹو کے آنے جانے کا روٹ اور سیکورٹی پلان حاصل کر لیا۔ ٹیم نے جائے حادثہ کی مختلف زاویوں سے تصاویر بنائیں اور پولیس سے جائے حادثہ کے اردگرد سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے لیاقت باغ جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی سی آئی ڈی چوہدری عبدالمجید، ڈی آئی جی راولپنڈی سیّد سعود عزیز، ایس ایس پی یاسین فاروق اور ڈی ایس پی راولپنڈی اسپیشل برانچ صادق مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی آمد کے موقع پر جائے حادثہ کے گرد سیکورٹی زون قائم کر دیا گیا اور لیاقت باغ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ اردگرد عمارتوں پر پولیس تعینات کی گئی تھی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 388
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, موقع, موبائل, آپریشن, اسلام, بے نظیر, تصاویر, جواب, سفر, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستانی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس لگائے گی کنعان خبریں 2 02-09-09 03:32 PM
زیادہ بچوں پر ٹیکس راشد احمد اپکے کالم 6 06-07-09 01:28 PM
بھارتی ٹیم کا دورہ مزید خطرے کا شکار محمدعدنان کرکٹ 0 12-11-08 07:00 AM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger