|
اس جمہوریت نے عوام کو بھوک ۔افلاس۔ بدامنی مہنگائی کے سوا کیا دیا ہے

16-09-10, 10:30 PM
انسان کسی حال میں بھی خوش نہیں رہتا یہ بات درست ہے مگر اصل فیصلہ وقت کر تا ہے کہ درست کیا ہے غلط کیا ہے۔آج کل یہ عام بحث ہے کہ جمہوریت اچھی یا آمریت۔ جبکہ ہمارے سیاستدان یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ آمریت سے لولی لنگڑی جمہوریت اچھی ۔مگر بعد میں یہی سیاستدان خود ہی مارشل لا کی راہ ہموار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام غیر جمہوری مہم جو نشان عبرت بنے اور عوام نے کبھی آمریت کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ انتہا پسندوں اور عسکریت پسندوں سے ہے۔ یہ پیغام انہوں نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر جاری کیا جو پاکستان میں بھی منایا گیا لیکن اس حال میں کہ ظلم و زیادتی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو خبر ہی نہ تھی کہ آج یوم جمہوریت ہے۔ اور فرض محال اگر ہوتی بھی تو اس وقت جو جمہوریت پاکستان میں ہے' اس نے لوگوں کی کتنی خدمت کی اور کتنا فیض پہنچایا؟ آٹے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں' پرلے درجے کی بدامنی ' معاشی انارکی ' حد سے بڑھی ہوئی غربت کیا یہ سب وہ تحفے نہیں ہیں جو موجودہ جمہوریت نے عوام کو دئیے ہیں؟
اور یہ بھی کیا خوب کہاصدر زرداری نے کہ جمہوریت کو انتہا پسندوں اور عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے۔ امریکہ اور مغرب کو ڈرانے اور موجودہ نام نہاد جمہوریت کے دفاع میں کھڑا کرنے کے حوالے سے یہ ایک اچھا بیان ہو سکتا ہے لیکن صداقت سے خالی بیانات کا بھی بھلا کبھی اثر ہوا ہے؟
صداقت یہ ہے کہ پاکستانی جمہوریت ( اگر کہیں ہے تو) کو عسکریت پسندوں سے نہیںجھوٹ اور فریب کھیل کھیلنے والے سیاستدانوں سے خطر ہ ہے۔ جنہوں نے سیاست کو بیوپار بنا کر ' جعلی ڈگریوں کے انبار لگا کر اور عوام کا بدترین استحصال کر کے ان کی نظروں میں جمہوریت کو ہی نفرت کی علامت بنا دیا ہے۔ آج کی موجودہ جمہوریت کے منہ پر اس سے بڑاطمانچہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ جب لوگ اڑھائی سال بعد ہی یہ کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی اس عوام کش جمہوریت سے تو مشرف کی آمریت ا چھی تھی۔ ایسی باتوں کو سارے لوگ نقارہ خدا سمجھتے ہیں لیکن شائد ہمارے سیاستدان اس فہم و فراست سے بہت دور ہیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|