واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا طرززندگی بدل گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-10, 07:06 AM   #1
اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا طرززندگی بدل گیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 13-11-10, 07:06 AM

خوراک، ہوٹلنگ، پانی، بجلی، گیس و ایندھن پراخراجات میں کمی، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن میں اضافہ ہوا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روز افزوں اضافے سے ملک کے 18 کروڑ عوام کا انداز زندگی بدل گیا ہے اور خوراک، ہوٹلوں، مکانات کی تعمیر، پانی، بجلی و گیس اور ایندھن پر اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تعلیم، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن پر اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حکومت نے فیملی بجٹ سروے 2007-08ءمنعقد کروایا ہے جس کی بنیاد پر01-2000 سے08-2007 تک افراط زر کو جانچنے کا پیمانہ جنوری 2011ء سے بدل جائے گا اس نئے پیمانے کی بنیاد پر جولائی 2008 سے لئے گئے افراط زر کے اعداد وشمار بھی دوبارہ لئے جائیں گے۔ شماریات ڈویژن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ افراط زر کے نئے اور پرانے اعداد وشمار شائع بھی کئے جائیں گے جس سے لوگوں کو ان کے تقابلی جائزے میں آسانی رہے گی۔ جرمن کنسلٹنٹ برنڈ اسٹرک نے کہا کہ سی پی آئی کے افراط زر کو ناپنے میں کوئی ہیرپھیر نہیں ہوا آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا انہوں نے ایف بی ایس کے راولپنڈی آفس کا اچانک دورہ کرکے پورے عمل کا جائزہ لیا ہے اور پاکستان کا ڈیٹا جمع کرنے والا ادارہ بہترین کام کر رہا ہے۔ فیملی بجٹ سروے کی رپورٹ کے مطابق (جس کی ایک کاپی دی نیوز کے پاس موجود ہے) ملک میں خوراک اور بغیر الکوحل والے مشروبات (کولا وغیرہ) کے استعمال میں 68 ء2 فیصد کمی ہوئی ہے 2001 میں مشروبات کا استعمال 52ء37 فیصد تھا جو08-2007 میں کم ہو کر 83ء34 فیصد رہ گیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستانی عوام اب خوراک مثلاً گندم، آٹے، چینی، پیاز، گھی، خوردنی تیل، دالوں، بیکری کی چیزوں، گوشت ڈرائی فروٹ اور چائے وغیرہ کی خریداری پر کم رقم خرچ کررہے ہیں۔ اسی طرح08-2007 کے دوران مکان کے کرایوں میں بھی 61ء1 فیصد کمی ہوئی جبکہ خواتین کی طرف سے میک اپ کی خریداری میں بھی 4 ئ1 فیصد کمی ہوئی لوگوں کے خریداری کے رحجان میں تبدیلی کے باعث پیمانے میں تبدیلی کو افراط زر کا تعین کرنے کیلئے اہم سمجھا جا رہا ہے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی بجٹ سروے (ایف بی ایس) نے اشیائے صرف کی خریداری میں کمی اس وقت نوٹ کی ہے جب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر آسمان سے باتیںکر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے لوگ جو 4970 روپے ماہانہ کماتے ہیں انہوںنے اپنی آمدنی کا 49 فیصد خوراک پر خرچ کیا 4971 سے 6393 روپے تک کمانے والوں نے خوراک پر 45 فیصد 6394 سے 8126 روپے کمانے والوں نے 42 فیصد اور 8127 سے 11373 روپے تک کمانے والوں نے 38 فیصد اور 11374 روپے سے زائد کمانے والے پانچویں گروپ نے خوراک پر اپنی آمدنی کا 27 فیصد خرچ کیا اس طرح اس کا تناسب 2000-01 ءکے 52 ئ37 فیصد کے مقابلے میں 2007-08ءکے دوران 34 فیصد بنتا ہے فیملی بجٹ سروے کے ورکنگ پیپر میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے اس دوران شہروں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 65 اور مارکیٹوں کی تعداد 71 سے بڑھا کر 101 کر دی جبکہ اشیاءکی تعداد 375 سے بڑھ کر 479 ہو گئی فیڈرل بیورو آف اسٹیٹکس ( ایف بی ایس ) کے اس سروے کے نتائج کے مطابق ملک میں گھریلو استعمال میں آنے والی 55 ہزار اشیاءمیں اشیائے صرف کے استعمال میں 86 ء2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی آمدنی میں اعشاریہ 45 فیصد کمی ہوئی جبکہ کپڑوں اور جوتو ں کی خریداری میں 0.84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گھریلوکرائے، پانی، بجلی، گیس اور تیل کے استعمال میں بھی 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی گھریلو تزئین و آرائش اور برقی آلات کی مینٹی ننس کے اخراجات میں 0.93 فیصد اور صحت کیلئے اخراجات پر 0.23 فیصد کمی ہوئی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اخراجات میں اضافہ 70ء1 فیصد کمیونیکیشن جس میں موبائل فون اور کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں پر 29ء1 فیصد اضافہ ہوا۔ ثقافتی سرگرمیوں پر اخراجات میں 0.74 فیصد اور تعلیمی اخراجات میں 34 ء1 فیصد اضافہ ہوا متفرق اشیاءاور خدمات پرا خراجات میں کمی کا رحجان رہا اور 2007-08 کے دوران 0.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی 12 نومبر2010
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-11-10), راجہ اکرام (13-11-10), عبدالقدوس (13-11-10)
جواب

Tags
فون, ہے۔, کمپیوٹر, گئی, پورے, پاکستان, پاکستانی, وقت, نیوز, موبائل, ملک, مطابق, انداز, اسلام, استعمال, بہترین, بدل, جائیں, جائے, خواتین, ریکارڈ, زندگی, عوام, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورتوں اور مردوں کی Mix محفلیں! Zullu230 گپ شپ 13 14-01-10 12:25 AM
عورتوں کے بارے میں مکمل کتاب۔۔۔ شیراز احمد دلچسپ اور عجیب 11 02-07-09 10:39 PM
شب برات میں عورتوں کا اجتماع؟ sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 0 19-06-09 10:03 AM
سندھ:عورتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ طارق راحیل خبریں 0 11-02-09 05:33 PM
عورتوں کو ہر حال میں شوہر کا حکم ماننا چاہئیے؟ Zullu230 گپ شپ 3 05-12-07 08:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger