واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اعتزازاحسن کی رہائی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کے دوامریکی کارکن گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 08:49 AM   #1
اعتزازاحسن کی رہائی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کے دوامریکی کارکن گرفتار
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-12-07, 08:49 AM

لاہور (جنگ نیوز) لاہور پولیس نے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے والے انسانی حقوق کے دو سرگرم امریکی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پنجاب یونین آف جنرلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری عامر سہیل کے مطابق امریکی شہریوں میڈی بینجمن اور ٹگی بیری کو دو گاڑیوں میں سوار اہلکاروں نے ہوٹل ہالیڈے اِن کے قریب سے اپنی حراست میں لیا۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے پریس اتاشی الزبتھ کولٹن نے اپنے شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار انسانی حقوق کے کارکنوں نے مشاورت کیلئے لاہور میں امریکی مشن سے رابطہ کیا ہے۔پولیس حکام نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ گرفتاری کا حکم اعلیٰ حکام نے دیا اورگرفتار امریکی شہریوں کو ڈیپورٹ کیے جائے کا امکان ہے۔ گرفتاری سے قبل لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متھیالائٹ ہیلری نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلے کرنے چاہئیں اور اس میں امریکہ سمیت کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنی چاہئے موجودہ حالات میں پاکستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ انتخابی امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں جبکہ دوسری طرف پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز بھی نظر بند ہیں۔ ہم نے گزشتہ روز امریکی سفیر کی چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر ان کی گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر صرف اس لئے احتجاج کیا تھا کیونکہ امریکہ اب بھی پاکستانی حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے اور ہمارا مطالبہ تھا کہ وہ پاکستانی حکومت پر دباوٴ ڈالیں کہ تمام سیاسی قائدین، وکلاء اور ججز کو فوری طور پر رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان آنے کا مقصد صرف گرفتار سیاسی رہنماوٴں وکلاء اور دیگر کی رہائی کے لئے احتجاج کرنا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 380
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستانی, نیوز, نظر, موقع, موجودہ, ممکن, امریکہ, احتجاج, اعلیٰ, حکم, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چوہدری اعتزاز احسن محمدعدنان عمومی بحث 1 17-06-08 04:08 PM
شہباز اور اعتزاز کے کاغذات جمع محمدعدنان خبریں 0 06-05-08 03:22 AM
لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:27 AM
اعتزاز احسن کی نظر بندی کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:34 AM
اعتزاز ایک بار پِھر گرفتار چاچا کمال خبریں 0 21-12-07 12:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger