واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

اعتزاز ایک بار پِھر گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-07, 12:23 PM   #1
اعتزاز ایک بار پِھر گرفتار
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 21-12-07, 12:23 PM

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی نظر بندی کی معطلی کے احکامات واپس لیے جانے کے بعد انہیں راولپنڈی کے راستے میں چکری کے مقام پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے بی بی سی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عید کی نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کی اطلاع کے مطابق معزول چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کو بھی فیصل مسجد عید کی نماز کے لیے جانے سے روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’جسٹس سردار رضا خان، جسٹس ناصر الملک اور جسٹس شاکر اللہ جان بھی نظر بند ہیں اور انہیں بھی عید کی نمآم کے لیے فیصل مسجد جانے سے روک دیا گیا ہے‘۔
اعتزاز احسن ابھی بی بی سی بات کر رہے تھے کہ پولیس انہیں پکڑنے آ گئی۔ اس کے بعد فون پر ان کی آواز آ رہی تھی جس میں وہ کسی کو پیچھے رہنے کے لیے کہہ رہے تھے اور ان کے ساتھی پولیس والوں سے گرفتاری کا آرڈر مانگ رہے تھے۔ پھر معلوم ہوا جیسے دھکم پیل ہوئی ہو اور کچھ لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ ’زیادتی نہ کریں، کیا یہ دشمن ہیں‘۔ فون بند ہونے سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے چونترا کے ایس ایچ او فریاد شاہ کے طور پر اپنا تعارف کروایا، اس کے ساتھ شور جاری تھا اور پھر فون بند ہو گیا۔

اعتزاز احسن کوپنجاب پولیس نے راولپنڈی کے قریب اس وقت حراست میں لیا جب وہ موٹر وے کے راستے لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے جہاں اعتزاز احسن نے جمعہ کی صبح معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ہمراہ فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کرنی تھی۔

بشکریہ بی بی س

چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, لوگ, چیف جسٹس پاکستان, نماز, نظر, مسجد, معلوم, اللہ, اسلام, تعارف, سپریم, سردار, شور, عید, صبح, صدر

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چوہدری اعتزاز احسن محمدعدنان عمومی بحث 1 17-06-08 04:08 PM
شہباز اور اعتزاز کے کاغذات جمع محمدعدنان خبریں 0 06-05-08 03:22 AM
لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:27 AM
اعتزاز احسن کی نظر بندی کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:34 AM
اعتزازاحسن کی رہائی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کے دوامریکی کارکن گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:49 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger