واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اعتزا ز احسن پر تشدداور گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ بار کل یومِ سیاہ منائیگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 11:55 AM   #1
اعتزا ز احسن پر تشدداور گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ بار کل یومِ سیاہ منائیگی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-12-07, 11:55 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹر اعتزازاحسن کی گرفتاری اور ان پر پولیس تشدد کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کل 26دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر کی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کے دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور وکلاء احتجاجی مظاہرے کریں گے،ریلیاں و جلوس نکالیں گے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ یہ اعلان سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری امین جاوید چودھری، اقبال خان، رانا ضیاء، انورکمال، شوکت جاوید، محمد اظہر صدیق سمیت دیگر سینئر وکلاء نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر اعتزازاحسن کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے چکری کے مقام پر اعتزازاحسن کو گرفتار کر کے ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہا یہ ریاستی دہشتگردی ہے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ حکومت جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، اس کے لئے ہم اور راستے بھی اختیار کریں گے۔ انہوں نے معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کو نماز عید نہ پڑھنے دینے کی شدید مذمت کی اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سینئر ایڈووکیٹ انورکمال نے کہاکہ حکومت نے 30جنوری تک میڈیا پر پابندی مکمل طورپر ختم نہ کی تو 31جنوری کو لاہور پریس کلب میں 24گھنٹے کا بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 309
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, نماز, مکمل, اسلام, خلاف, سپریم, عید, صبر, صدیق, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ کے 4 مستقل، 2 ایڈہاک جج اس سال ریٹائر ہو جائینگے گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:47 AM
سلمان تاثیر لاہور کے کیولری قبرستان میں سپرد خاک گلاب خان خبریں 0 06-01-11 03:59 AM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM
اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخباعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger