اغواء برائے تاوان ،ڈکیتیاں، جہادی گروپ بھی ملوث ہیں ،آئی جی سندھ
Date : 12/13/2011 Updated at 1450 PST
کراچی…آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں کچھ جہادی گروپ بھی ملوث ہیں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ بم دھماکے ایک ہی طرز کے تھے اورسیکیورٹی اہلکاران کا ہدف تھے۔کراچی میں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سیگفتگومیں آئی جی سندھ سید نے بتایا کہ شہر میں بینک ڈکیتی کرنے والے دو گروپس پکڑے گئے ہیں جبکہ دو یا تین گینگز اب بھی سرگرم ہیں۔مشتاق شاہ نے کہاکہ گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے مواد کا پتہ لگ گیا ہے ایک ہی طرز کے دھماکے تھے جن کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں جہادی گروپ کے بعض عناصر شامل ہیں جنہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
اغواء برائے تاوان ،ڈکیتیاں، جہادی گروپ بھی ملوث ہیں ،آئی جی سندھ