|
اغوا برائے تاوان:عمر قید کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل سماعت کیلئے منظور

16-04-08, 08:12 AM
اغوا برائے تاوان:عمر قید کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل سماعت کیلئے منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس قیصر اقبال اور جسٹس سید محمود عالم رضوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تاجر ضیاء الرحمن کو اغوا کر کے تاوان لینے کے الزام میں اے ٹی سی سے عمر قید اور جائداد ضبط کرنے کے فیصلے کے خلاف غوث عرف غوثو عرف صدیق بروہی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی، ریکارڈ طلب کرلیا، تین ماہ میں مقدمہ کی سماعت مکمل کر کے اپیل کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپیل کنندہ کے وکیل عدنان کریم نے کہاکہ الزام غلط ہے ان کے موکل کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چیف جسٹس محمد افضل سومرو نے کرپشن میں ملوث میر لائق علی کی 50 ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ توثیق کے لیے28 اپریل مقرر کی ہے۔ ملزم کے وکیل الیاس تنولی نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل لینڈ ریونیو میں کلرک تھا سابق سیکرٹری لینڈ غلام عباس سومرو وغیرہ اپنی ضمانتیں منظور کرا چکے ہیں۔ جسٹس یاسمین عباسی اور جسٹس غلام دستگیر شاہانی پر مشتمل بنچ نے سابقہ پروڈینشل بینک کے چیئرمین رشید اللہ یعقوب کی 80 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم پر الزام ہے کہ 98ء میں ای او بی آئی کے ایف آئی بی بونڈ کی خریدوفروخت کے اندر دیگر ملزمان طاہر صدیق، برکت اللہ اور احمد وحید کے ساتھ مل کر 84 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم کی جانب سے الیاس خان اور شوکت حیات ایڈووکیٹ اور نیب کی جانب سے صدیق مرزا پیش ہوئے۔ چیف جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس سید پیر علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محمد شاہد رند کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدنان کریم ایڈووکیٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ شاہد رند مقتول معشوق بروہی کا بھائی ہے اس کے خلاف کئی غیرقانونی مقدمات بنائے گئے، اے ٹی سی کی عدالت کو اس کے خلاف ضمنی چالان پیش کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، شاہد رند کے خلاف جب کیسز بنائے گئے وہ جیل میں تھا۔ شاہد رند کو غیرقانونی طریقے سے نظربند کیا ہوا ہے، اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|