واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

افسر پر الزام لگا کر برطرف کیا جائے تو اس کیلئے انکوائری لازم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-12, 10:41 AM   #1
افسر پر الزام لگا کر برطرف کیا جائے تو اس کیلئے انکوائری لازم
عبیداللہ عبید عبیداللہ عبید آف لائن ہے 14-01-12, 10:41 AM

سیکریٹری دفاع کی برطرفی  وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی

اسلام آباد (انصار عباسی) کسی بھی طرح کی انکوائری کیے بغیر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایم صدیق جاوید بنام حکومت مغربی پاکستان (پی ایل ڈی 1974، ایس سی 393) کیس میں سپریم کورٹ نے 1974ء میں سرکاری ملازم اور ایک اور عارضی ملازم کو انکوائری کے بغیر برطرف کرنے کو مسترد کردیا تھا۔

معمول کے مطابق کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کو وزیراعظم کسی بھی وقت اسی طرح برطرف کرسکتے ہیں جس طرح انہوں نے سیکریٹری دفاع کو کیا ہے؛ لیکن اگر اس افسر پر الزام لگا کر برطرف کیا جائے تو اس کیلئے انکوائری لازم ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم گیلانی نے بدھ کے روز لودھی کو برطرف کیا اور دعویٰ کیا کہ لودھی نے غیر قانونی اقدام کیا اور ان پر بے ضابطگی کا الزام عائد کیا جس سے حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ عمومی طور پر لودھی کی برطرفی کو وزیراعظم کا بددیانتی پر مبنی اقدام تصور کیا گیا۔ لودھی کو کسی بھی طرح کا اظہار وجوہ نوٹس جاری کیے اور اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا موقع دیئے بغیر برطرف کیا گیا۔

لودھی کو دو سال کیلئے کنٹریکٹ پر مقرر کیا گیا تھا لیکن انہیں چند ہی ماہ میں الزام عائد کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ایم صدیق جاوید بنام حکومت مغربی پاکستان (پی ایل ڈی 1974، ایس سی 393) کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ غیر اطمینان بخش کارکردگی کی بنیاد پر اگر کسی نو آموز ملازم (Probationer) کی ملازمت ختم کیے جانے کی صورت میں اسے برطرفی نہیں سمجھا جائے گا، اس نوعیت کی معطلی کنٹریکٹ کی شرائط یا حکومت کی جانب سے بنائے گئے ضوابط کے تحت ہوگی۔

لیکن اگر نو آموز ملازم کی ملازمت بے ضابطگی یا مس کنڈکٹ کی بنیاد پر ختم کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں اسے برطرفی یا عہدے سے ہٹائے جانے کے مترادف ہوگی۔ یہ اس ملازم پر بد نماء داغ ہوگا۔

آخری متذکرہ معاملے میں، نو آموز ملازم کو 1962ء کے آئین کے آرٹیکل 177/ کے تحت تحفظ حاصل ہوگا اور یہ ضروری ہوگا کہ اسے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے اور اس کے خلاف مناسب انکوائری کی جائے“۔

14 جنوری 2012ء جنگ

عبیداللہ عبید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,764
شکریہ: 918
1,269 مراسلہ میں 2,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 144
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
Mohammad Abdullah (19-01-12), فیصل ناصر (14-01-12), زارا (14-01-12), عبدالقدوس (14-01-12)
پرانا 14-01-12, 02:02 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,842
شکریہ: 52,518
11,173 مراسلہ میں 35,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس نے خود کیوں نہیں کیا ابھی تک ؟؟؟؟؟؟

ویسے سپریم کورٹ میں اپنا کیس لے جانے سے بہتر ہے کہ بندہ اپنے منہ پر خؤد ہی بُجے (لعنت ملامت) مار لے۔ ایک نمبر کے منحوس بیٹھے ہیں اُدھر

Moderated Message:
نا مناسب جملے اور فیملی فورم میں منفی الفاظ استعمال سے گُریز کریں

Last edited by حیدر; 16-01-12 at 06:33 PM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-12, 08:25 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,764
کمائي: 26,331
شکریہ: 918
1,269 مراسلہ میں 2,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اس نے خود کیوں نہیں کیا ابھی تک ؟؟؟؟؟؟

ویسے سپریم کورٹ میں اپنا کیس لے جانے سے بہتر ہے کہ بندہ اپنے منہ پر خؤد ہی بُجے (لعنت ملامت) مار لے۔ ایک نمبر کے منحوس بیٹھے ہیں اُدھر
وہ کیسے جناب ؟؟

آپ تو پہلے سے بھرے بیٹھے تھے حیدر بھائی

Last edited by فیصل ناصر; 16-01-12 at 11:14 AM.
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-12, 11:04 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,842
شکریہ: 52,518
11,173 مراسلہ میں 35,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار چار سال ہو گئے ہیں۔ چار سال۔
مجھ جیسا غریب بندہ اگر چند پیشیوں پر حاضر نہ ہو سکے تو اس کی مجبوری دیکھے بغیر اس کے خلاف فیصلہ سُنا دیتے ہیں۔
اب یہاں این آر او کو اتنا لٹکا لٹکا کر۔ ۔ ۔ فیصلہ کیا آ رہا ہے کہ عوام کے پاس جاؤ۔

بھائی اگر تو این آر او قوانین کے عین مطابق ہے تو اس کو قانونی قرار دے دو،۔
اور اگر غیر قانونی ہے تو غیر قانونی۔
یہ کیا بات ہوئی کہ عوام کے پاس جاؤ۔
عوام نے تو ان کو این آر او کے ہوتے ہوئے ووٹ دیا تھا۔ پھر کاہے کو عدالت سجائی انہوں نے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-12, 06:35 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,842
شکریہ: 52,518
11,173 مراسلہ میں 35,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درخواست گزار سے عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر کسی عام اُستاد کو بھی اس طرح برطرف کیا جائے تو بھی آپ عدالت سے اسی طرح ہی رجوع کریں گے؟

ہاہاہاہاہاہاہاہا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 09:01 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,764
کمائي: 26,331
شکریہ: 918
1,269 مراسلہ میں 2,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ فیصل بھائی اور حیدر بھائی

وہ الفاظ مجھے بھی اچھے نہیں لگے تھے لیکن حیدر بھائی بڑے ہیں اس لیے چپ رہا اور صرف مذکورہ تبصرہ کیا ۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 10:09 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,842
شکریہ: 52,518
11,173 مراسلہ میں 35,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر کسی کے پاس ان سے بڑے الفاظ ہیں تو بتائیں۔
میں اگلی پیشی پر وہ استعمال کروں گا ان کے لیے بشرط ضرورت
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 10:17 AM   #8
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,471
شکریہ: 5,865
3,225 مراسلہ میں 6,941 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چیف تیرے جانثار
بیشمار بیشمار
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 10:28 AM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,842
شکریہ: 52,518
11,173 مراسلہ میں 35,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ننھا بچہ مراسلہ دیکھیں
چیف تیرے جانثار
بیشمار بیشمار
انگلش لکھنے کے لیے Ctrl+space barدبائیں گے تو آپ پ کے بجائے pلکھ سکیں گے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 03:43 PM   #10
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 23
کمائي: 322
شکریہ: 25
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے ہان انصاف بھی سامنے کھڑے بندہ کو دیکھ کر کیا جاتا ہے اور انصاف colour blind ہوتا ہے۔

Last edited by Mohammad Abdullah; 19-01-12 at 03:53 PM.
Mohammad Abdullah آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-01-12, 04:40 PM   #11
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 23
کمائي: 322
شکریہ: 25
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
سیکریٹری دفاع کی برطرفی  وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی

اسلام آباد (انصار عباسی) کسی بھی طرح کی انکوائری کیے بغیر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایم صدیق جاوید بنام حکومت مغربی پاکستان (پی ایل ڈی 1974، ایس سی 393) کیس میں سپریم کورٹ نے 1974ء میں سرکاری ملازم اور ایک اور عارضی ملازم کو انکوائری کے بغیر برطرف کرنے کو مسترد کردیا تھا۔

معمول کے مطابق کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کو وزیراعظم کسی بھی وقت اسی طرح برطرف کرسکتے ہیں جس طرح انہوں نے سیکریٹری دفاع کو کیا ہے؛ لیکن اگر اس افسر پر الزام لگا کر برطرف کیا جائے تو اس کیلئے انکوائری لازم ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم گیلانی نے بدھ کے روز لودھی کو برطرف کیا اور دعویٰ کیا کہ لودھی نے غیر قانونی اقدام کیا اور ان پر بے ضابطگی کا الزام عائد کیا جس سے حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ عمومی طور پر لودھی کی برطرفی کو وزیراعظم کا بددیانتی پر مبنی اقدام تصور کیا گیا۔ لودھی کو کسی بھی طرح کا اظہار وجوہ نوٹس جاری کیے اور اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا موقع دیئے بغیر برطرف کیا گیا۔

لودھی کو دو سال کیلئے کنٹریکٹ پر مقرر کیا گیا تھا لیکن انہیں چند ہی ماہ میں الزام عائد کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ایم صدیق جاوید بنام حکومت مغربی پاکستان (پی ایل ڈی 1974، ایس سی 393) کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ غیر اطمینان بخش کارکردگی کی بنیاد پر اگر کسی نو آموز ملازم (Probationer) کی ملازمت ختم کیے جانے کی صورت میں اسے برطرفی نہیں سمجھا جائے گا، اس نوعیت کی معطلی کنٹریکٹ کی شرائط یا حکومت کی جانب سے بنائے گئے ضوابط کے تحت ہوگی۔

لیکن اگر نو آموز ملازم کی ملازمت بے ضابطگی یا مس کنڈکٹ کی بنیاد پر ختم کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں اسے برطرفی یا عہدے سے ہٹائے جانے کے مترادف ہوگی۔ یہ اس ملازم پر بد نماء داغ ہوگا۔

آخری متذکرہ معاملے میں، نو آموز ملازم کو 1962ء کے آئین کے آرٹیکل 177/ کے تحت تحفظ حاصل ہوگا اور یہ ضروری ہوگا کہ اسے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے اور اس کے خلاف مناسب انکوائری کی جائے“۔

14 جنوری 2012ء جنگ
کیا ایک contractual employee کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہیں جو کی ایک مزدور یا سرکاری ملازم کو ہوتے ہین۔ عدالت کے سامنے یہ moot question ہو گا۔ میرے خیال میں یہ معاملہ Employment at will کا ہے اور مدعی نوکری پر بحال نہ کیا جاسکتا ہے ماسوائے وہ نقصانات کے ازالہ کا دعوی کر سکتا ہے۔

Last edited by Mohammad Abdullah; 19-01-12 at 04:46 PM.
Mohammad Abdullah آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی سیفی خان شعر و شاعری 4 25-11-11 04:50 PM
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 11-03-10 11:10 PM
آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ محمد کاشف حبیب پشتو فورمز 113 09-07-09 08:30 PM
تو نے کہا تو تیری تمنا ہی چھوڑ دی Shani شعر و شاعری 3 19-11-08 08:22 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger