|
افغانستان ،گورنر لوگر کابل کے قریب دھماکے میں ہلاک

13-09-08, 08:09 PM
افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کابل کے قریب اپنے گھر کے باہر سڑک کے کنارے نصب کیے گئے بم کا نشانہ بن گئے ہیں۔ گورنر عبداللہ کے ساتھ ان کے دو محافظ اور ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گورنر کا گھر کابل کے مغرب گاؤں پغمان میں ہے۔
وردک صدر حامد کرزئی کی کابینہ کے رکن بھی رہے ہیں۔ انہوں نے سن دو ہزار ایک میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خلاف لڑائی میں امریکی فوج کے ساتھ حصہ لیا تھا۔
عبداللہ وردک افغانستان کے دوسرے گورنر ہیں جو ماضی قریب میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ان حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی جاتی ہے جنہوں نے کچھ عرصہ سے غیر ملکی افواج پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
لوگر صوبہ کابل کے جنوب میں واقع ہے اور طالبان تحریک کا اہم مرکز ہے۔ صوبے کے گورنر تین گاڑیوں کے کارواں میں سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی بم کا براہ راست نشانہ بن گئی۔
خبر رساں ادارے اے پی نے ایک شخص کا بیان نشر کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ بم قریب ہی پہاڑی پر کھڑے دو لوگوں نے چلایا۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|