افغانستان ، بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 9 افرادسمیت11 ہلاک
ہرات/واشنگٹن( اے ایف پی) شمال مغربی افغان صوبہ باغدیس میں سڑک کنارے نصب بم کے ایک دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان میں 6 بچے 2 خواتین اور 2 پولیس افسران شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار ایک غریب خاندان کو لفٹ دے کر لے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی لیکن صوبائی کونسل کے چیئرمین فیض الله عظیمی کاکہنا ہے کہ شہری ایک دوسری گاڑی میں پولیس کے ٹرک کے پیچھے آرہے تھے کہ بم دھماکے کاشکار ہوگئے،کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیا ہے یہ دھماکہ طالبان رہنما ملا عمر کی جانب سے اس پیغام کے بعد ہوا ہے جس میں انھوں نے عام آدمی کی جان ومال کے تحفظ کی ہرممکن کوشش کی جائے اور عام آدمی کونقصان نہ پہنچایاجائے۔
افغانستان ، بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 9 افرادسمیت11 ہلاک