واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان: بھارتی اثر پر پاکستانی تشویش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-10, 12:11 AM   #1
افغانستان: بھارتی اثر پر پاکستانی تشویش
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 04-02-10, 12:11 AM

افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر پاکستان میں تشویش بڑھ رہی ہے اور ایسے میں کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی خاطر یہ بہت مشکل ہوگا کہ وہ پاکستانی نکتہ نظر کو نظر انداز کریں۔

پاکستان کے وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے منگل کو کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ برطانوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر مارک سٹینہوپ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ’افعانستان میں بھارت کا کوئی بھی کردار پاکستانی مفادات کے خلاف ہے۔‘

ایسی ہی تشویش کا اظہار پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی گزشتہ روز فوجی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں ظاہر کرچکے ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکہ اور نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے بارے میں واضح پالیسی اپنائیں اور پاکستان کے سٹریٹیجک مفادات اور تشویش کو مد نظر رکھیں۔ انہوں نے افغانستان میں بھارت کے بڑھتی ہوئی موجودگی پر تشویش ظاہر کی اور افغان نیشنل آرمی کو تربیت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے افغانستان کی نیشنل آرمی کو پاکستان کی جانب سے تربیت فراہم کرنے کی بات ایسے وقت میں کہی ہے جب بھارت بھی افغان آرمی کی تربیت کی خواہش ظاہر کر چکا ہے۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں گہری دلچسپی ضرور رکھتے ہیں لیکن افغانستان پر اپنا کنٹرول نہیں چاہتے۔ ان کے مطابق اگر افغانستان کی فوج پاکستانی فوج سے مقابلے کی پوزیشن میں آجاتی ہے تو یہ یقینن پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہوگا۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ بریفنگ ایسے وقت میں دی ہے جب وہ گزشتہ ہفتے برسلز میں نیٹو کمانڈرز سے ملاقات میں اپنی تشویش ظاہر کرچکے ہیں۔ بریفنگ میں موجود صحافی اور تجزیہ کار زاہد حسین کے بقول پاکستانی فوج کے سربراہ کی بریفنگ کا مقصد افغانستان کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کی پالیسی اور بالخصوص بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے بارے میں اپنی تشویش کو اجاگر کرنا نظر آیا۔

لیکن زاہد حسین کہتے ہیں کہ افغانستان کی نیشنل آرمی کی تربیت کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کوئی درمیانی راستہ تلاش کرے گا۔’دیکھیں جس طرح اب تک جرمنی اور دیگر یورپی ممالک افغانستان کی فوج کی تربیت کرتے آئے ہیں مجھے لگتا ہے کہ اب بھی وہی کریں گے۔‘

زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے امریکہ اور نیٹو یقینن پاکستانی تشویش کو مد نظر رکھ کر فیصلے کریں گے کیونکہ بصورت دیگر اس کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں جو کسی بھی فریق کو قابل قبول نہیں ہوں گے۔

آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی نہ کرنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پہلے ہی ایک ڈویژن فوج تعینات ہے اور جب بھی ضروری ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اب تک جو کچھ پاکستانی فوج نے آپریشن کیے ہیں اس کی وجہ سے افغانستان میں نیٹو اور امریکی اتحادی افواج کے خلاف طالبان کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

زاہد حسین نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران پاکستانی آرمی چیف انہیں کافی پراعتماد نظر آئے اور ان کی باتوں سے انہیں ایسا محسوس ہوا کہ نیٹو کے کمانڈرز نے حالیہ برسلز کانفرنس میں پاکستانی نکتہ نظر کو تقویت دی ہے۔

آرمی چیف نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے بارہ سو پچھہتر کے قریب افسر اور جوان مارے گئے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان اپنے مفادات پر سمجہوتہ نہیں کرے گا۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 168
Reply With Quote
پرانا 04-02-10, 12:12 PM   #2
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دانی بھائی کافی بیدار شخصیت کے حامل ہیں، اور ان کی واضح دلیل زیر نظر موضوع ہے۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائےِ
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-02-10, 08:13 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,236
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم میں اتنی بیداری کہاں۔۔۔۔۔۔
یہ تو آپ کا حسن نظر ہے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, ہے۔, کوارٹر, کنٹرول, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیر, نظر, موجودہ, مقصد, مطابق, آپریشن, انداز, امریکہ, احمد, اردو, بارہ, تلاش, جائے, خلاف, راستہ, طالبان, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان نے بھارتی امداد نہ لیکر تعلقات کی بہتری کا موقع گنوادیا:ٹائمز آف انڈیا جاویداسد خبریں 3 19-09-10 05:42 PM
سُنا ہے دن کو اُسے ٹِڈیاں ستاتی ہیں The Great مزاحیہ شاعری 1 08-09-09 06:57 PM
پاکستان نے بھارت کو سفارتی شکست دے دی: ٹائمز آف انڈیا حیدر سیاست 6 25-08-09 10:21 AM
افغانستان میں بھارتی افواج کی تعیناتی شروع، آئندہ 4 ماہ پاکستان کیلئے خطرناک champion_pakistani خبریں 4 18-09-08 10:08 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger