واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان :طالبان کے حملے میں دوڈچ فوجی اور 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:12 PM   #1
افغانستان :طالبان کے حملے میں دوڈچ فوجی اور 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:12 PM

کابل، ایمسٹرڈیم (ایجنسیاں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو فورسز کی فضائی بمباری، جھڑپوں اور خودکش حملے میں ہالینڈ کے دو فوجی اور 10 افغان پولیس اہلکار سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں جسے طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔8 پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب جنگجوؤں نے پولیس پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ واقعہ کے بعد مزاحمت کار بڑی مقدار میں اسلحہ اور پولیس کی 2 گاڑیاں لے گئے۔ ایک علیحدہ واقعہ میں صوبہ ہلمند کے ضلع لشکرگاہ میں ایک حملہ آور نے اس وقت خود کو اڑا لیا جب پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ صوبہ قندھار کے ضلع زہاری میں نیٹو فوج سے جھڑپ میں3 جنگجو مارے گئے۔ ہالینڈ کی وزارت دفاع سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ اورزگان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ہالینڈ کے فوجی افغان افواج کے ساتھ طالبان کیخلاف مشترکہ فوجی آپریشن میں شریک تھے۔ تفصیلات کے مطابق جھڑپیں دیعہ داؤد ضلع میں ہوئیں ان ہلاکتوں سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے ہالینڈ کے فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب نیٹو فورسز نے شمالی صوبہ کپیسا میں ایک طالبان کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ کابل میں نیٹو فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو فورسز نے صوبے کے گاؤں کاپاشا کاری میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس میں سینئر طالبان کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت موجود تھے تاہم بیان میں ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, موقع, آپریشن, خودکش, طالبان, صوبہ, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار گلاب خان خبریں 0 01-09-10 03:33 AM
کراچی: گلستان جوہر میں رات بھر فائرنگ ، پولیس غائب naeemuddin خبریں 8 21-01-10 08:18 PM
وومن پولیس فیصل ناصر دلچسپ اور عجیب 4 06-03-09 06:52 PM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM
جستجو کھوےّ ہووّ ں کی عمر بھر کرتے رہے..... پروین شاکر پاکستانی شعر و شاعری 1 12-07-07 11:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger