واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان میں امن واستحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ ۔ ۔ حناء ربا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 10:52 AM   #1
افغانستان میں امن واستحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ ۔ ۔ حناء ربا
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 15-09-11, 10:52 AM

South Asian News Agency (SANA) ⋅ September 15, 2011 ⋅

اسلام آباد(ثناء نیوز )وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے ۔ خطے کی ترقی و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔افغانستان میں امن واستحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر سے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مائیکل کوخ نے ملاقات کی اور انہیں جرمنی کے شہریوں میں5 دسمبر2011ء کو افغانستان پر ہونے والی ’’بون‘‘ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے واضح کیا کہ پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور ترقی پاکستان کی اولین ترجیح اور ہم خود مختاری،سرحد وں کے احترام اور خطے کے تمام ممالک کی سیکورٹی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی سربراہی میں افغانستان میں جاری مفاہمتی سربراہی میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے عالمی برادری کی طرف سے افغانستان میں استحکام ،امن اور سیکورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے اور ان میں علاقائی ممالک کو شراکت دار بنایا جائے۔دریں اثناء حناء ربانی کھر سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر علی سیف سلطان الصوانی نے بھی ملاقات کی۔ یو اے ای کے سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ اور حکومت کی طرف سے ان سے کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے یو اے ای کے سفیر کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ادا کی گئی خدمات انہیں خراج تحسین پیش کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان حکومت اور عوام کی سطح پر قائم تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا
SANA (South Asian News Agancy) | افغانستان میں امن واستحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ ۔ ۔ حناء ربانی کھر
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 88
Reply With Quote
جواب

Tags
asia, گئی, پاکستان, یقین, والی, وزیر, قائم, نیوز, چاہتا, نظر, موقع, مقصد, اہمیت, اپنے, ادا, جانے, خود, خصوصی, دی, سیف, عوام, علی, علاقائی, عالمی, عرب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جنوبی وزیرستان: تین ڈرون حملوں میں اٹھارہ ہلاک سیفی خان خبریں 2 06-06-11 01:30 PM
سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:32 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل،آج نگراں وزرائے اعلیٰ حلف اٹھائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:29 PM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger