واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان میں دراندازی کی تردید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-08, 07:56 PM   #1
افغانستان میں دراندازی کی تردید
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 07-06-08, 07:56 PM

افغان طالبان نے پاکستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو فورسز کے ان الزامات کو رد کردیا ہے کہ بات چیت کی کامیابی سے سرحد پار دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔
طالبان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور غیر ملکی افواج کے یہ دعوے بے بنیاد ہیں کہ پاکستان میں طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد افغانستان میں مبینہ شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے بی بی سی ارود سروس سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان کی دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ اس ملک میں امن قائم ہو۔ ان کے مطابق امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کا جواز پیدا کرنے کے لیے افغانوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان ان کا دشمن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ اور غیر ملکی افواج کو افغانستان میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور امریکہ اس قسم الزامات لگا کر پاکستان کی نئی سیاسی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے افغانستان میں اپنے مفادات کے لیے استعمال کر سکے۔


بیان میں یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک اپنے تمام فیصلے بیرونی دباؤ کے بغیر اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبان کا یہ بیان پاکستانی کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورۂ افغانستان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ دورے کےدوران افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر خارجہ رنگین دادفر سپنتا نے حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پاکستانی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مبینہ دہشت گردوں سے نہیں بلکہ امن پسند افراد سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 259
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, ویب, واقعات, وزیر, امریکہ, طالبان, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
تحفظ چاہیے،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی قانون سازی ہو گی:دفتر خارجہ جاویداسد خبریں 0 12-12-10 04:38 PM
افغانستان کا مستقبل طالبان ہیں.............کارزار…انور غازی راجہ اکرام سیاست 0 11-01-10 11:44 PM
امریکی افواج پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے ایٹمی قوت سے جنگ کا خطرہ مول لے رہی ہیں ‘ امریکی ابن جلال خبریں 1 20-09-08 12:32 AM
بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے صورتحال ابھی واضح نہیں عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 04:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger