واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، ملا عمر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-10, 05:36 AM   #1
افغانستان میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، ملا عمر
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 09-12-10, 05:36 AM

دشمن کو تکلیف دہ، تھکانے والی جنگ میں الجھانا ہمارا مقصد ہے، بند لفافے میں پیغام موصول

کراچی (رپورٹ: ....نذیر لغاری) طالبان افغانستان کے امیر ملا محمد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں آئے روز جانی نقصانات اُٹھا رہا ہے، وہ افغانستان کے ہر علاقے میں پسپائی اور محاصرے کی حالت میں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آئے روز مذاکرات اور امن کی باتیں کر رہا ہے، طالبان کے نام بھیجے گئے چار صفحات کے ایک پیغام میں ملا عمر نے اپنے نام کے ساتھ خادمِ اسلام اور امیر المومنین کے الفاظ لکھے ہیں، خط میں ملا عمر کا پورا نام ملا محمد عمر مجاہد درج کیا گیا ہے، یہ پیغام ایک بند لفافے میں جنگ کے دفاتر میں موصول ہوا ، ملا عمر نے اپنے خط میں کرزئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرزئی حکومت کی موجودگی میں ملک اور عوام کی حالت خراب تر ہوتی جا رہی ہے، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بھوک، فقر و فاقہ اور گھر بار کا نہ ہونا عام ہے، مختلف قسم کے امراض پھیل چکے ہیں اور سویلین ہلاکتیں ہو رہی ہیں، جمہوریت کے نام پر اجتماعی ثقافتی انحراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں اوپن مارکیٹ کے نظام کے تحت اشیائے خوردونوش سمیت تمام اجناس اعلیٰ حکومتی ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھ لگ چکی ہیں جو ان اشیا کی قیمت خود مقرر کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ افغانستان کے لاچار خاندان بھیک مانگنے اور گداگری پر مجبور ہیں، اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور کرپشن کا اعتراف کرزئی حکومت کے آقا کر رہے ہیں اور وہ یہ مانتے ہیں کہ کرزئی حکومت کرپشن اور بدعنوانی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، اُنہوں نے کہا کہ افغان حکمران عوام کو لوٹنے اور اپنی جیبوں کو بھرنے کے سوا کوئی اور کام نہیں کر رہے، اُنہوں نے کہا حکمرانوں کے پاس مغربی ممالک کی شہریت ہے، اس لیے انہیں ملک کے مستقبل سے کوئی ہمدردی نہیں، وہ افغانستان کو اپنا ملک نہیں سمجھتے، ملا عمر نے کہا امریکی یہ چاہتے ہیں کہ افغانوں کو استعمال کر کے چند زرخرید ایجنٹوں کی حکومت کو برقرار رکھا جائے، اُنہوں نے کہا کہ کرزئی حکومت آخری حد تک کٹھ پتلی، بے اختیار اور امریکا کے تعاون سے برقرار ہے، امریکا اس حکومت کے ذریعے خطے میں اپنے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے قبضے کو مزید طول دینا چاہتا ہے، ملا عمر نے کہا کہ ایسی فاسد اور جفاکار کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا کوئی اخلاقی اور دینی جواز نہیں، ملا عمر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ضمن میں کہا ہے کہ امریکا ایک جانب فوجی کارروائیوں کو توسیع دے رہا ہے اور دوسری جانب مذاکرات کے کھوکھلے اور بے بنیاد نعروں کے ذریعے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، ملا عمر نے کہا ہے کہ افغان عوام اور عالمی برادری کو امارات اسلامیہ کی قیادت اور متعینہ ترجمانوں کے علاوہ کسی قسم کی خبروں، دعووں اور نعروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، ملا عمر نے افغانستان کی عسکری حالت کے حوالے سے کہا کہ ملک کے موسمی اور جغرافیائی حالات کے پیش نظر دشمن کو تکلیف دہ اور تھکا دینے والی جنگ میں اُلجھا دینا ہمارا ہدف ہے، اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سابق سوویت یونین کی طرح چور چور کرنے کے بعد فیصلہ کن حملے کے ذریعے دشمن کو بکھیر دیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوجی اسٹرٹیجی کے ذریعے عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر کے ان کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں، ملا عمر نے پہلی بار نوجوانوں، علمی ، ثقافتی خاندانوں اور یونیورسٹی کے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان اور اسلام دشمن اقدامات کے خلاف ہر قسم کی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اُنہوں نے کہا نوجوان ہی اسلامی تہذیب اور افغانیت کے ستونوں کو گرنے سے روک سکتے ہیں، ملا عمر نے امریکی اور یورپی عوام اور ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نو سال سے افغان عوام نے مغربی، سیاسی اور عسکری قیادت کو باور کرا دیا ہے کہ وہ اپنے قبضے سے اس قوم کو نہیں منوا سکتے، افغانستان میں فوجیوں کے اضافے سے صرف فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور کچھ نہیں ہوا، امریکی اور یورپی ارکان پارلیمنٹ حقائق کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور اس پہلو پر غور کریں کہ دنیا بھر کی حکومتیں اور عوام کب تک قوموں کو غلام بنانے کی استبدادی سیاست کو برداشت کر سکتے ہیں، اگر یہ جنگ طویل ہوئی تو امریکی اور یورپی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ اور اُن پر اقتصادی بوجھ دگنا ہو جائے گا اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا نتیجہ نہیں نکلے گا، ملا عمر کا پیغام امارات اسلامی افغانستان کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 169
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (27-07-11)
پرانا 27-07-11, 02:52 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 6
کمائي: 391
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افغان باقی کہسار باقی ، الحکم للہ الملک للہ
ناصر جاوید آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, گھر, لکھے, چور, نظر, مقصد, امیر, اسلام, اعلیٰ, بے, خلاف, دنیا, سیاست, سال, طالبان, عوام, علمی, علاقے, عالمی, عسکری, غور, غلام, صفحات, صلاحیتیں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kagaya کی خوبصورت تصاویر جنہیں دیکھ کر خوابوں میں کھو جائیں lordforkland گپ شپ 13 10-04-11 07:57 AM
مَیں جس میں کھو گیا ہوں مرا خواب ہی تو ہے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 11 15-01-11 01:32 PM
ورڈ ڈاکمنٹ کرپٹ ھو گئے ہیں کیا کروں رضی مائیکروسوفٹ ورڈ 16 20-03-09 11:31 PM
پاکستان کی نہریں دیکھو تصاویر محمد کاشف حبیب پاکستان کی سیاحت 5 17-09-08 07:19 PM
کبھی تم کتابوں میں کُچلی ہوئی کوئی تتلی جو دیکھو محمدعدنان شعر و شاعری 7 24-08-08 12:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger