|
افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس، بھارت پہلی بار شرکت کرے گا

25-02-11, 06:14 AM
جدہ (شاہد نعیم) افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے اسلامی کانفرنس تنظیم کے انٹرنیشنل کانٹیکٹ گروپ کا اہم اجلاس 3 مارچ کو ہیڈکوارٹر جدہ میں منعقد ہوگا او آئی سی نے اس بار پاکستان سے مشورہ کے بغیر ہی اجلاس طلب کرلیا جبکہ پہلے باقاعدہ باہمی صلاح مشورے سے اس گروپ کا اجلاس ہوا کرتا تھا اجلاس میں پہلی بار ہندوستان بھی شریک ہورہا ہے۔ او آئی سی میں ہندوستان کی برسوں سے شرکت کی خواہش پہلی بار پوری ہوگی اور اس طرح سے وہ دیگر امور میں بھی اپنی نمائندگی کی خواہش کرے گا۔ اس سے قبل جنرل یحییٰ خان کے دور میں ایسے ایک اجلاس میں بھارت کی شرکت پر پاکستان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی وزیرمملکت برائے خارجہ امور، افغانستان کے وزیر خارجہ زلمے رسول، پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ مارک گروس مین شرکت کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حو الے سے او آئی سی کے خصوصی نمائندے عبداللہ العالم کئی بار پاکستان جانے کا اظہار کرچکے لیکن پاکستان اس درخواست کو منسوخ کرتا رہا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|