واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغان تنازعہ کے پائیدار حل کیلئے ضرورت پڑنے طالبان سے بات چیت کر سکتے ہیں ، امریکہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-08, 12:26 AM   #1
افغان تنازعہ کے پائیدار حل کیلئے ضرورت پڑنے طالبان سے بات چیت کر سکتے ہیں ، امریکہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 08-10-08, 12:26 AM

افغان تنازعہ کے پائیدار حل کیلئے ضرورت پڑنے طالبان سے بات چیت کر سکتے ہیں
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن ……………امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے کمانڈر کی طرف سے افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے طالبان سے بات چیت کے بارے میں دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان تنازعہ کے پائیدار حل کیلئے ہم ضرورت پڑنے پر ایسے طالبان سے بات چیت کر سکتے ہیں جو افغان حکومت سے مل کر کام کرنے پر تیار ہوں گے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ برطانوی کمانڈر کا یہ کہنا درست نہیں کہ افغانستان کی جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔ یاد رہے کہ افغان صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر مارک کارلٹن سمتھ نے حال ہی میں ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ برطانیہ کو افغانستان میں فیصلہ کن جیت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بین الاقوامی فوج افغانستان سے واپس جائے گئی اس وقت بھی ملک میں شورش کی چنگاری سلگتی رہے گی۔ برطانوی کمانڈر کے بیان کے بعد افغانستان میں برسرِ پیکار اتحادی افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر رچرڈ بلانشٹ نے بھی کہا ہے کہ افغانستان کا کوئی عسکری حل نہیں ہے جبکہ افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کائی عیدی کا کہنا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم افغانستان میں عسکری لحاظ سے نہیں جیت سکتے اور افغانستان میں کامیابی کیلئے سیاسی ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔ ان بیانات پر نیٹو میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے لیے بوڈا پسٹ جاتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے دورانِ سفر صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ برطانوی کمانڈر کی جانب سے’فیصلہ کن عسکری فتح‘ کو ناممکن قرار دینا درست نہیں تاہم اس مسئلے کے پائیدار حل کیلئے ایسے طالبان سے بات چیت کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو افغان حکومت سے مل کر کام کرنے پر تیار ہوں۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ اگرچہ ہمیں افغانستان میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن شکست یا پھر مستقبل میں فتح کے مواقع میں کمی کے بارے میں سوچنا یقیناً کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کا ایک حصہ افغان سکیورٹی فورسز کو طاقتور بنانا ہے جبکہ دوسرا حصہ ان لوگوں سے مفاہمت کرنا ہے جو افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہیں۔ رابرٹ گیٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نیٹو ممالک پر زور دیں گے کہ وہ افغانستان میں مزید فوج بھیجیں۔
٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, امریکہ, حل, حال, خصوصی, سفر, طاقتور, طالبان, عسکری, صوبے, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاڑ کانہ؛1روپیہ کا تنازعہ 17 افراد کی جانیں لے گیا ALI-OAD خبریں 5 22-01-11 01:46 AM
جانے کس زعم میں مقتل کو سجائے تم ہو The Great احمد فراز 2 27-03-10 03:37 PM
فاسٹ بالر محمد آصف : ایک بار پھر تنازعہ میں تفسیر حیدر کرکٹ 0 14-07-08 09:34 PM
’ کریزی 4 ‘ کے گیت: تنازعہ طے محمدعدنان فلمی دنیا 0 12-04-08 02:18 AM
لاڑکانہ:ممتازعلی بھٹوکااین اے 204پر غنویٰ بھٹوکی حمایت کا اعلان عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger