|
افغان سرحد پربہترسیکورٹی کیلئے پاکستان کیساتھ کام کررہے ہیں،امریکا

16-12-07, 08:55 AM
واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکہ نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادی ملک پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہپاکستان کے ساتھ ملکرپاک افغان سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں اس کی مدد کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ڈائریکٹر آپریشنل پلاننگ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجرجنرل رچرڈ شر لاک نے پینٹاگان میں ایک بریفنگ کے موقع پر کہا کہ امریکہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر پاکستان اور اتحادی افواج بشمول افغان فوج کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے القاعدہ کے اہم کارکنوں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے کردار کو سراہا اور اس دوران پاکستانی سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔میجر جنرل شرلاک نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستانی فورسز کو اس قابل بنانے کی کوشش کررہے ہیں،جس کارکردگی کا مظاہرہ اس نے پانچ سال سے زائد عرصے کیا اور اب پاکستان میں انتہا پسندوں کیخلاف کئی آپریشن میں اس کامظاہر ہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندوں کے خلاف پانچ سال کے عرصے میں کئے جانے والے مختلف آپریشنز کے دوران ایک ہزارسے زائد پاکستانی فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس دوران پاکستانی سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں القاعدہ قیادت کی کئی اہم شخصیات کو گرفتار بھی کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|