|
افواج پاکستان کا یوم دفاع و فضائیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ

05-09-10, 07:12 PM
05 ستمبر 2010
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افواج پاکستان نے یوم آزادی کی طرح یوم دفاع و فضائیہ بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم دفاع متاثرین سیلاب کیلئے خدمات انجام دیتے ہوئے اور انتہائی سادگی سے منایا جائے۔ائیر چیف مارشل راﺅ قمر سلیمان کی ہدایات پر پاک فضائیہ کے یونٹ بھی دن رات سیلاب متاثرین کی خدامات میں مصروف ہیں۔ پاک فضائیہ کا سی130 سکوارڈن شمال سے جنوب تک امدادی سامان متاثرین کو پہنچانے میں سر گرم عمل ہے۔ افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ عید بھی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ منائی جائے گی۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|