واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اقوام متحدہ نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق پاکستان کا احتجاج مسترد کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 03:23 PM   #1
اقوام متحدہ نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق پاکستان کا احتجاج مسترد کردیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 03:23 PM

نیویارک ( جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف بیان پر پاکستان کے احتجاج کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جلد از جلد جمہوریت بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی صورتحال پر خطے کے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہوں لیکن جنرل پرویز مشرف سے براہ راست بات نہیں کی، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بان کیمون نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے ساتھ پاکستان کی صورتحال پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میں نے ان پر زور دیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو جلد از جلد جمہوری عمل کی طرف لوٹنا چاہئے، پاکستانی قیادت تمام سیاسی اسیروں کو رہا اور میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، وکلاء خصوصاً مذہبی آزادی اور عقائد کے بارے میں خصوصی نمائندہ عاصمہ جہانگیر کو رہا کیا جائے۔دریں اثناء یورپی یونین نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں فوری طور پر ایمرجنسی ختم کرکے آئین کو بحال اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ یورپی یونین کے صدر ملک پرتگال کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایمرجنسی کے خاتمے، گرفتار شدگان کی رہائی اور شیڈول پر انتخابات کے انعقاد کو ضروری سمجھتی ہے۔ یورپی یونین اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کو امن و سلامتی کے حوالے سے خطرات کا سامنا ہے لیکن ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ استحکام اور ترقی کا مقصد جمہوریت، انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ ادھر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے ایک بار پھر پاکستان سے ایمرجنسی کا خاتمہ اور جنوری میں ہونے والے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد پر اثر پڑ سکتا ہے۔ فرانس نے بھی پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی کا فوراً خاتمہ کیا جائے۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر ڈاؤنر نے جنرل پرویز مشرف کو ایک آمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو خدشہ تھا کہ کہیں سپریم کورٹ ان کے دوبارہ انتخاب کو غیر آئینی قرار نہ دے دے اس لئے انہوں نے ایمرجنسی نافذ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جنرل پرویز کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ جمہوری راہ کی طرف واپس آجائیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 464
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نیوز, موجودہ, معلوم, اقوام متحدہ, احتجاج, جلد, خلاف, خصوصی, سپریم, صورتحال, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں پاکستان کی مدد سے تعمیرکردہ ادارے دوستی کی علامت بن گئے گلاب خان خبریں 0 04-12-10 06:14 AM
قومی آبی پالیسی کی کنسلٹنسی کیلئے پاکستان نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کرنیوالی کمپنی ٹھیکا دے دیا گلاب خان خبریں 1 30-08-10 03:43 AM
سی آئی اے کے متعلق اصل خبر کیا ہے؟ پاکستان کا فایدہ یا نقصان؟ محمد کاشف حبیب خبریں 0 29-07-08 08:43 AM
بلوچستان کمیٹی کا اجلاس ،صوبے میں تعمیر نو کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور گر عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:59 PM
پاکستان اور قازقستان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر متفق عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger