واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-08, 08:36 AM   #1
اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی
ابو عمار ابو عمار آف لائن ہے 21-12-08, 08:36 AM

اقوام متحدہ (رپورٹ: … عظیم ایم میاں) سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کے تحت 9 سال سے قائم کمیٹی نے 10 دسمبر کو اپنے جس فیصلے کے ذریعے جماعت الدعوة اور دیگر پاکستانی تنظیموں اور اشخاص کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بارے میں نیو یارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ اور اسلام آباد میں وزارت خارجہ اور ایوانِ صدر نہ صرف پہلے ہی سے آگاہ تھے بلکہ یہ فیصلہ کرانے کیلئے ایوانِ صدر نے زبردست امریکی دباؤ کے تحت چین کو بھی امریکیوں کا ساتھ دینے پر آمادہ کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ اس صورتحال اور پیش رفت سے واقف اقوام متحدہ کے سفارتی حلقوں نے "جنگ" کو تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور امریکہ گزشتہ مئی میں ان اشخاص اور تنظیموں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے کوشش کررہے تھے لیکن اس 15 رکنی کمیٹی میں شامل پاکستان کا دوست چین اس کی مخالفت کرتا رہا، چین نے اس مسئلے پر ایک "ٹیکنیکل ہولڈ" (TECHNICAL HOLD) لگا کر اسے طویل مدت کیلئے التوا میں ڈال دیا۔ قواعد کے مطابق "ٹیکنیکل ہولڈ" کو ہٹائے بغیر اس مسئلہ سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکتا تھا۔ یہ ٹیکنیکل ہولڈ چین نے پاکستان سے دوستی نبھانے اور اسے مشکل سے بچانے کیلئے کئی ماہ سے لگا رکھا تھا۔ سفارتی حلقوں کے مطابق ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد جب امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس نے بھارت کا ہنگامی دورہ کیا اور ایک روز کیلئے اچانک 4 دسمبر کو اسلام آباد میں صدر زرداری سے ایک اہم ملاقات میں دو ٹوک انداز میں پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف بھارت سے مکمل' شفاف اور عملی تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی دباؤ کا بھرپور استعمال کیا۔ اس ملاقات میں امریکہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے کہے کہ وہ سلامتی کونسل کی پابندیوں والی کمیٹی میں اس معاملہ پر کئی ماہ سے لگایا ہوا یہ "ٹیکنیکل ہولڈ" بھی ہٹائے اور کمیٹی کو ان اشخاص اور تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت بھی کرے۔ اس امریکی مطالبے کے جواب میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عملی ثبوت کے طور پر ایوان صدر سے چین کو پیغام دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاطر کئی ماہ سے اس مسئلہ پر لگایا ہوا "ٹیکنیکل ہولڈ" ہٹا لے۔ 4 دسمبر کے اس پاکستانی پیغام کے جواب میں 5 دسمبر کو چین نے اپنے سفارت کاروں کو یہ "ٹیکنیکل ہولڈ" ہٹانے کی ہدایات دیدیں اور چین نے یہ "ٹیکنیکل ہولڈ" ختم کردیا۔ امریکی دباؤ کے تحت اسلام آباد میں ایوان صدر کے وزارت خارجہ سے کسی مشورہ کے بغیر بالا ہی بالا چین سے رابطوں اور "ٹیکنیکل ہولڈ" ہٹانے کی پاکستانی درخواست سے لاعلم نیو یارک میں پاکستانی مشن کے سفارت کار چین کی جانب سے "ٹیکنیکل ہولڈ" ہٹانے سے پریشان ہو گئے اور اس تبدیلی سے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کو بھی مطلع کردیا۔ 6 اور 7 دسمبر کو اقوام متحدہ میں ہفتہ وار تعطیل تھی اور سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی کا کوئی اجلاس یا مشاورتی نشست بھی اگلے ہفتے میں طے نہیں تھی لہٰذا پاکستانی سفارتی مشن 7 دسمبر کو نیو یارک میں پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری کی آمد اور اقوام متحدہ میں ایوارڈز کیلئے تیاریوں میں مصروف ہو گیا۔ تاہم بعض پاکستانی سفارت کار چینی ٹیکنیکل ہولڈ ختم ہونے کے بعد کے خطرات کے بارے میں متفکر ضرور تھے۔ چونکہ چین نے کئی ماہ قبل اس مسئلہ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر "ہولڈ" کرایا تھا لہٰذا "ٹیکنیکل ہولڈ" کے ختم ہوتے ہی سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی کے سیکریٹریٹ عملہ کو متحرک کردیا گیا چونکہ چین کے علاوہ بقیہ 14 ممالک میں سے اس بارے میں کسی ملک کا اعتراض سیکریٹریٹ کے عملہ کے ریکارڈ میں نہیں تھا اور چین نے بھی اپنا "ہولڈ" ختم کردیا تھا لہٰذا اسے متفقہ فیصلہ قرار دے کر اعلان جاری کردیا گیا کہ کمیٹی نے تین پاکستانی افراد اور تین پاکستانی تنظیموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے باب ہفتم کے تحت پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کیلئے اس کی تعمیل لازمی ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے اس معاملہ میں شروع میں اعتراض لگانے سے لیکر اعتراض ہٹانے تک پاکستان کی حمایت اور دوستی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستانی ایوان صدر کی خواہش کے مطابق اس پر سے "ٹیکنیکل ہولڈ" ختم کیا لہٰذا چین کے بارے میں یہ تاثر درست نہیں کہ اس نے پاکستان دوستی کو نظر انداز کر کے پابندیاں لگوانے میں مغربی ممالک کا ساتھ دیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے سیاسی قائدین کا یہ تاثر بھی درست نہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کوئی قرارداد منظور کر کے ان افراد کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں بلکہ سلامتی کونسل کی ایک 9 سال پرانی منظور شدہ قرارداد کے تحت قائم ایک کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کے رکن وہی 15 ممالک ہیں جو سلامتی کونسل کے بھی مستقل یا غیر مستقل رکن ہوتے ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر یہ کمیٹی پاکستان دوست ملک ترکی کی سربراہی میں کام کرے گی۔ اس سلسلے میں جب حکومتی ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر درست نہیں۔ اس نمائندے نے جب حکومتی ذریعے سے یہ پوچھا کہ آیا انہوں نے چین سے معلوم کیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی اور وہ اس سلسلے میں پوچھ کر کوئی جواب دیں گے۔

 
ابو عمار's Avatar
ابو عمار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 205
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
سعود (21-02-09), شاہد جمیل حفیظ (23-12-08)
پرانا 21-12-08, 06:37 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی

اقتباس:
ایوانِ صدر نے زبردست امریکی دباؤ کے تحت چین کو بھی امریکیوں کا ساتھ دینے پر آمادہ کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔
شرم اِن کو مگر نہیں آتی

Last edited by فیصل ناصر; 21-12-08 at 06:40 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (22-12-08)
پرانا 23-12-08, 06:23 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,343
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی

ڈالر جب آتے ہیں تو پھر شرم کا کیا کام ؟
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (24-12-08)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, واقعات, وزیر, قواعد, چین, نظر, مکمل, منشور, معلوم, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلام, جواب, خلاف, خبر, دوست, درخواست, زرداری, سال, صورتحال, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
الیکشن روکنے کیلئے کل سے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی،محمود اچکزئی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:44 PM
عوام جیل جانے کو تیار ہوجائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہوجائینگی،نوازشریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:29 AM
پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی پاکستانی خبریں 0 15-08-07 05:54 PM
پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی پاکستانی خبریں 0 15-08-07 05:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger