واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست، امریکا کی فلسطین کو امدادبند کرنے کی دھمکی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-11, 03:41 AM   #1
اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست، امریکا کی فلسطین کو امدادبند کرنے کی دھمکی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 29-08-11, 03:41 AM

واشنگٹن (اے پی پی، ثناءنیوز) امریکا نے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اپنی درخواست پیش کرنے کی صورت میں فلسطین کو دی جانے والی مالی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کے ایک اعلی سفارت کار ڈینیل رابن اشٹین نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اقوام متحدہ میں رکنیت چاہتی ہے اور امریکا فلسطین کو رکنیت ملنے کی صورت میں فلسطین کو دی جانے والی اپنی امداد بند کر دے گا۔ انہوں نے فلسطین کی رکنیت کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردار کو ویٹو کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ثناءنیوز کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کے لیے کسی تجویز کو قبول کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بعض ممالک کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے سامنے اسرائیل سے مذاکرات بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا ہے کہ محمود عباس اگلے ماہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کا فیصلہ واپس لے لیں۔محمود عباس نے رام اللہ میں آئمہ مساجد اور علما کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم عالمی برادری کی طرف سے کسی بھی قابل عمل تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔ اگر ہمیں عالمی برادری کی طرف سے کوئی ٹھوس ضمانت ملی تو ہم فلسطینی ریاست کے لیے اقوام متحدہ میں درخواست دینے کے بجائے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے"۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 125
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (29-08-11), عبدالقدوس (29-08-11)
پرانا 29-08-11, 05:42 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,677
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاباش امريكہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, کار, کرتے, گئی, گا۔, والی, واشنگٹن, مکمل, ملنے, مطابق, آزاد, اقوام متحدہ, اللہ, انتظامیہ, تجویز, جانے, خطاب, دی, دے, درخواست, شروع, علما, عالمی, عباس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
منظور وسان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور دست راست، پنجاب کا اشتہاری نکلا گلاب خان خبریں 7 07-08-11 02:06 PM
تیل کی سیاست، کیا دوسرا شاہ فیصل سامنے آئے گا؟ ALI-OAD اپکے کالم 0 12-03-11 09:37 PM
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
دنیا کے دس زبردست، منفرد اور شاندار درخت champion_pakistani دلچسپ اور عجیب 6 03-02-09 12:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger