واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-08, 01:13 AM   #1
الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 18-12-08, 01:13 AM

Name:  aaa.jpg
Views: 22
Size:  43.4 KB

کراچی میں جماعت الدعوۃ پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خلاف الدعوۃ سکولوں کے بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی آڑ میں سکول کے اساتذہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار سکول میں آکر اساتذہ اور بچوں کے کوائف طلب کر رہے ہیں۔
کراچی میں چودہ الدعوۃ سکول ہیں جن میں تقریباً دو ہزار تین سو بچے زیر تعلیم ہیں۔مختلف علاقوں میں قائم ان سکولوں کے طالب علم دوپہر کو کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ ان کے ساتھ کچھ خواتین اور مرد موجود تھے۔
ایک خاتون ٹیچر شگفتہ طاہر نے بتایا کہ اسکولوں میں پولیس آرہی ہے جس کا اصرار ہے کہ بچوں اور اساتذہ کے نام بتائے جائیں ۔ ان کے بقول اس بنیاد پر تنگ کیا جارہا ہے تاکہ اسکول بند کر دیا جائے۔
ایک دوسری خاتون ٹیچر اقصٰی خان کا کہنا تھا کہ وہ قرآن ، حدیث اور اسلام کی تعلیم دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں میں صرف خواتین ٹیچرز پڑھاتی ہیں جو حجاب میں ہوتی ہیں۔ پرنسپل مرد ہوتے ہیں اور جب بھی کلاس میں آتے ہیں تو بتاکر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ قرآن اور حدیث کی باتوں پر عمل کریں۔ اس کا دہشت گردی سے تو کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ کتابوں میں ایسی کوئی تعلیم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا ’مسلمان دہشت گرد کیسے ہوسکتے ہیں؟ بڑے افسوس کی بات ہے، ایسے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ جماعت الدعوۃ والے دہشت گرد ہیں ان کا طالبان سے تعلق ہے۔
نارتھ کراچی میں الدعوۃ سکول میں ساتویں کلاس میں زیر تعلیم سعد الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول میں انگریزی، اردو، سائنس، ریاضی، معاشرتی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا بننا چاہوگے تو اس نے مسکراتے ہوئے کہا ’مجاہد‘۔

Name:  bbb.jpg
Views: 22
Size:  30.4 KB


 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (18-12-08), شہزاد وحید (18-12-08), عبدالقدوس (18-12-08)
پرانا 18-12-08, 07:31 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,276
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ

یہ سب تماشہ کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کی آبرو سے کھیلنے کی ناکام کوششیں ہیں!
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 18-12-08, 03:35 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
شہزاد وحید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Pakistan
عمر: 23
مراسلات: 195
کمائي: 2,969
شکریہ: 60
87 مراسلہ میں 210 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہزاد وحید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ

میں خود سات سال الدعوۃ ماڈل سکول میں پڑھا ہوں۔ یار یہ شریف لوگ ہیں اور ان کا کسی قسم کی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
یار ہماری گوورنمنٹ ہی خراب ہے۔ آج گوورنمنٹ نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر بڑی جلدی سے پابندی لگائی ہے، لیکن انڈیا کی دہشت گرد تنظیمیں جسے کہ شیو سینا۔ اس تنظیم پر اور اس جیسی اور کئی تنظیمیں جنہوں نے آج تک لاکھوں مسلمان قتل کر دئیے ہیں، ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں۔ یار تین سال ہو گئے ہیں مجھے پاکستان میں کچھ اچھا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ نا بجلی ہے، نا سہولتیں ہیں، نا اچھے حکمران ہیں۔ اور ہر بار کی طرح اس بار بھی حکمرانوں کی کارستانیاں دیکھ دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔
شہزاد وحید آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شہزاد وحید کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-12-08), چیتا چالباز (18-12-08)
جواب

Tags
کتابوں, پولیس, پاکستان, قرآن, لوگ, نظر, آج, اقوام متحدہ, الزام, اسلام, بچوں, تعلیم, حدیث, خواتین, خلاف, خان, دل, سال, طالبان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
جماعت الدعوۃ بھی دہشتگرد ہے فیصل ناصر خبریں 19 14-12-08 10:24 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger