واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں۔ڈاکٹر قدیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-06-08, 09:55 PM   #1
الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں۔ڈاکٹر قدیر
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 02-06-08, 09:55 PM

الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں۔ڈاکٹر قدیر

پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر قدیر خان نے صدر پرویز مشرف کی طرف سے خود پر لگائے الزامات جن کی پاداش میں انہیں چار سال سے زائد نظر بندی کا سامنا کرنا پڑا،کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کی اکثریت ان الزامات کو غلط مانتی ہے اور ان کے بقول ”زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو“۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خان نے خصوصی انٹرویو میں کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جوہری ٹیکنالوجی ایران ، لیبیا اور شمالی کوریا کو منتقلی پر انہیں ہی کیوں مورد الزام ٹھہرایا گیاتو انہوں نے کہا کہ الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں اور تاریخ نے یہ ثابت کیا کہ حقائق کو نہیں چھپایا جاسکتا۔ڈاکٹر خان نے کہا کہ اس ماہ سوئٹزرلینڈ کے صدر نے خود ایسی دستاویزات کو نذر آتش کیا جن میں سوئٹزرلینڈ کے پاس یورینیم کو افزودہ کرنے اور ایٹم بم بنانے کی ٹیکنالوجی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہی مغربی ممالک حساس ٹیکنالوجی پیسوں کی خاطردوسرے لوگوں کو فروخت کر رہے تھے اور پوری طرح اس میں ملوث تھے تو پھر پاکستان کے کھاتے میں یہ سب ڈالنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے تھی۔

ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ان کے خلاف جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ اسی طرح غلط اور بے بنیاد ثابت ہوں گے جس طرح عراق میں مہلک ہتھیاروں کی موجودگی کے امریکی الزامات غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کردارکشی انہی لوگوں نے کی جو ترقی پذیر ملکوں میں مغربی ملکوں کے لیے کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش تمام مسائل کی وجہ صدر مشرف ہیں۔

ملک کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر خان نے کہا کہ یہ مکمل بدانتظامی کانتیجہ ہے اور ان کے بقول لوگوں کو ترقی کے جھوٹے اعداد و شمار بتا کر انہیں دھوکے میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سالوں میں قوم فقیر ہوگئی ہے کیونکہ اشیاء خوردونوش غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں اور آٹے ، گھی اور چینی کے لیے جو قطاریں پاکستان میں دیکھنے میں آرہی ہیں وہ تو افریقی ملکوں میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی طاقت ہے جو انہیں اصل حقائق سامنے لانے سے روک رہی ہے تو ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ ان کے پیش نظر ملکی مفاد ہے اور وہ طیش میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے ملک کو نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ حقائق خود بخود سامنے آتے جائیں گے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (03-06-08)
پرانا 03-06-08, 04:20 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,787
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں۔ڈاکٹر قدیر

اچھا لکھاھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 07:25 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,178
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: الزامات تو پیغمبروں پر بھی لگتے رہے ہیں۔ڈاکٹر قدیر

The Great
برادر تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فروخت, پاکستانی, پسند, ڈاکٹر قدیر, ڈاکٹر قدیر خان, قدیر خان, نظر, مکمل, موجودہ, منتقلی, مسائل, آدمی, ایٹم بم, ایران, امریکہ, خلاف, خان, خدا, خصوصی, سوئٹزرلینڈ, سال, شمالی کوریا, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اس طرح تو ہوتا ہے اُس طرح کے کاموں میں۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 24-09-10 04:29 PM
انڈیا کے ڈرامے تو ہم بہت شوق سے دیکھتے ہیں ایک یہ بھی دیکھ لیں۔ منتظمین میرا پاکستان 54 27-08-10 12:43 AM
پیغمبروں کی قبریں!!! شیراز احمد دلچسپ اور عجیب 8 27-05-10 01:12 PM
فقط الجھی ذلفوں کا اسیر ہوں میںفقط The Great شعر و شاعری 2 20-09-09 10:34 PM
ہو کر شرمندہ گناہوں سے، کبھی سر جھکا کر تو سہی ابو عمار شعر و شاعری 0 07-08-09 09:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger