واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الزامات ثابت ہو گئے تو کھلاڑیوں کو 2 سال قید ، 5 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہو گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-10, 03:16 AM   #1
الزامات ثابت ہو گئے تو کھلاڑیوں کو 2 سال قید ، 5 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہو گا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 30-08-10, 03:16 AM

لاہور (صابر شاہ ) اگر پاکستانی کرکٹر کے خلاف عائد میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو برطانوی جوا ایکٹ 2005ء کے مطابق انہیں زیادہ سے زیادہ 2سال قید اور 5ہزار پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہاں یہ یاددہانی کروانا بھی ضروری ہے کہ تین ماہ قبل 14مئی کو پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کو جواء لگانے کے الزامات کے بعد برطانوی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور پھر ایسکس کاؤنٹی کھلاڑی کے ہمراہ کنیریا کو 15ستمبر تک کی ضمانت پررہا کر دیاگیا تھا، اگر دانش کنیریا پرجوئے اور میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔برطانوی جواء ایکٹ 2005ء میچ فکسنگ شرط لگانے یا جواء جیسے اقدامات کو مجرمانہ فعل قرار دیتا ہے اور پھر ایکٹ کے مطابق یہ مجرمانہ فعل شرط لگا نے والے اور میچ فکسنگ میں معاونت کرنے والے دونوں افراد پر لاگو ہوتا ہے ۔برطانوی ایکٹ کا دائرہ کار صرف بدعنوان جوئے بازوں کے مجرمانہ اقدامات تک محدود نہیں بلکہ بیٹنگ ایکسچینجز بھی اس کی عملداری میں آتے ہیں جو جوئے اور میچ فکسنگ کا ذریعہ بنتے ہیں ، عرصے سے جوئے کو منع قرار دینے والے قوانین کے غیر موثر نفاذ کے بعد آخرکار 60ء کی دہائی میں کھیل میں شرط اور آج میسرز کارول، بیٹ فیئر اینڈ ولیم ہل جیسی بیٹنگ ایکسچینجز اپنے وسیع تر نیٹ ورک کے باعث پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہیں ۔ کھیلوں میں جواء لگانے کے حوالے سے برطانیہ میں بڑی صنعت موجود ہے اور روزانہ مختلف کھیلوں پر جوئے باز ہزاروں پاؤنڈ کی رقم لگاتے ہیں۔برطانوی دھوکہ دہی ایکٹ 2006ء دھوکہ بازی کے اقدام کو مجرمانہ فعل قرار دیتا ہے اور یہ برطانوی جواء ایکٹ 2005ء میں شامل ہے ابھی تک برطانیہ میں میچ فکسنگ کے باعث کسی کرکٹر یا کسی اور سپورٹس کے کھلاڑی کو سزا نہیں ہوئی جہاں تک کرکٹ میں میچ خود سے ہارنے کا تعلق ہے تو اب تک 11کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہو چکی ہے ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے سلیم ملک، عطاء الرحمن، بھارت کے اظہرالدین ، اجے شرما، منوج پربھارکر، اجے جدیجہ، جنوبی افریقہ کے ہنسی کرونئے ، ہرشل گبز اور ہنری ولیمز ، کینیا کے مورس روڈمنے اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئیلر شامل ہیں۔کرکٹ میں جوئے بازی اور میچ فکسنگ کا باقاعدہ سراغ پہلی بار 2000ء میں ملا جب دہلی پولیس نے بلیک لسٹ بکی اور جنوبی افریقہ کے کپتان ہنسی کرونئے کے مابین ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی،اس فون کال کے ذریعے دہلی پولیس کو پتہ چلاکہ ہنسی کرونئے نے میچ ہارنے کے لئے بکی سے رقم لی ہے ، تاہم جنوبی افریقہ کی حکومت نے ایسے کھلاڑیوں کو بھارتی تفتیشی یونٹ کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ انکوائری کمیشن قائم ہوا جس کے بعد کرونئے نے میچ خود سے ہارنے کا الزام تسلیم کر لیا انہیں فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے اس سیکنڈل میں سلیم ملک ، اظہر الدین اور اجے جدیجہ کا بھی نام لیا ۔ پاکستانی کھلاڑی سلیم ملک کے کھیل کا زوال اس وقت شروع ہوا جب آسٹریلو کھلاڑی شین وارن ٹم مے اور مارک وا ء نے ان پر الزام لگایا کہ 1994ء میں پاکستان کے دورے کے دوران سلیم ملک نے انہیں برا کھیلنے کے لئے رقم کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ملک قیوم انکوائری کمیشن نے 2000ء میں سلیم ملک پر عمر بھر کے لئے پابندی عائد کر دی ۔کرکٹ میں دور عروج کے دوران وسیم اکرم ،وقار یونس ، مشتاق احمد ، اعجاز احمد ، آصف اقبال اور جاوید میانداد جیسے کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگائے گئے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں موسم اور پچ کی رپورٹ بھارتی بکی کو دینے پر شین وارن اور مارک واء پر جرمانہ عائد کیا۔

روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 167
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-08-10), عبدالقدوس (30-08-10)
پرانا 30-08-10, 12:58 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,772
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ!
بھائی جان خبر کو سرخ رنگ میں‌لکھنے میں‌کیا مصلحت ہے؟؟؟؟؟
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-08-10, 01:51 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,900
شکریہ: 7,289
5,957 مراسلہ میں 15,121 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سنسنی خیز خبر سوے رنگ میں ہی ہوتی ہے بھائی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (30-08-10)
پرانا 01-09-10, 03:17 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,046
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
سنسنی خیز خبر سوے رنگ میں ہی ہوتی ہے بھائی
یہاں عمومآ وہی خبریں دیتا ہوں جو روزنامہ جنگ کی ایکسکلوسیو ہوتی ہیں، عام خبریں تو اکثر ٹی وی پر ہر کوئی سن لیتا ہے۔ سرخ رنگ میں دینا بس کوئی خاص بات تو نہیں۔ آئندہ نہیں کروں گا۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فوری, پہلی, پولیس, پاکستانی, وقت, قید, نام, مطابق, آج, بازی, جیسی, جوا, خلاف, خبر, دنیا, سال, سری لنکا, شروع, طور, عائد, عروج, صنعت, صابر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیوں تو اچھا لگتا ھے ؟ gorgeous شاعری اور مصوری 2 09-11-09 10:13 AM
یوں نکلے ہے فلک ایدھر سے نازکناں جو جانے تو خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:09 PM
تو میرا فون کیوں نہی چُکدا۔۔؟ شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 2 22-07-09 01:19 PM
لڑکیوں کی تو ************************ ہی ہی ہی ! kutkutariyaan اپکے کالم 33 08-01-09 04:34 PM
یوں تو کہنے کو بہت لوگ شناسا میرے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 2 17-08-07 01:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger