|
الزام تراشیاں بند نہ ہوئیں تو فریق بن کر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے موقف پیش کریں گے،چوہدری شجاعت

05-01-08, 08:23 AM
الزام تراشیاں بند نہ ہوئیں تو فریق بن کر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے موقف پیش کریں گے،چوہدری شجاعت
اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ہم اس سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں پیپلز پارٹی نے الزام تراشی کا سلسلہ بند نہ کیا تو تحقیقات میں فریق بن کر اپنا موقف پیش کرینگے، پیپلز پارٹی اب ہمدردی کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جو اس کا خواب ہے، ہم پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت چاہتے ہیں سندھ میں متاثرین کی امداد کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ہونیوالے مسلم لیگ ق کے سینیٹرز کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے اجلاس میں سندھ میں بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ہنگاموں میں ہونیوالے نقصانات کیلئے کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا جس پر صدر پرویز مشرف نے کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔ ہنگاموں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مالی امداد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خود ہی مطالبہ کیا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کرائی جائیں اب وہ کہہ رہے ہیں کہ تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائی جائیں اقوام متحدہ تحقیقاتی ادارہ نہیں ہے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ حریری قتل کیس میں دوسرا ملک ملوث تھا مگر بے نظیر بھٹو کے قتل میں دوسرا ملک ملوث نہیں ہے، چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اس سے تحقیقات کے سلسلے میں ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اگر پیپلز پارٹی نے الزام تراشی کا سلسلہ بند نہ کیا تو تحقیقات میں فریق بنیں گے ہم پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام جماعتوں سے مفاہمت چاہتے ہیں مگرزرداری مفاہمت کی بجائے محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ عام انتخابات ہر حال میں شفاف اور منصفانہ چاہتے ہیں جس کے نتائج ہر جماعت کو قبول ہوں۔ پیپلز پارٹی نے خود چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اب وہ آٹھ جنوری کے انتخابات میں حصہ لیکر ہمدردی کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی تھی مگر یہ ان کا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی طرف سے الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی تھی ہم آٹھ جنوری کی بجائے چھ جنوری کو بھی تیار تھے۔ سینیٹرز کے اجلاس میں سینیٹ کا آئندہ اجلاس بلانے پر غور نہیں کیا گیا ۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|