واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-08-10, 04:25 PM   #1
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 24-08-10, 04:25 PM

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ محب وطن جرنیل کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مارشل لاء لگائیں تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف موڑا' فوج ان کا ساتھ نہ دے اور امریکہ بھی ان کے حوالے سے پالیسیاں بدلے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین ایک بار پھر ملک کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب فرانس کی طرح جاگیرداروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔ وہ کراچی میں ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔
دوسری جانب فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک آئی سی یو میں ہے اور الطاف بھائی کا بیان قوم کے دل کی آواز ہے۔
الطاف حسین کے بیان پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ مسلم لیگ نے سوال کیا ہے کہ کیا ایم کیو ایم ملک توڑنا چاہ رہی ہے؟
الطاف حسین نے جن حالات میں یہ بیان دیا ہے ان کے معروض میں جو کچھ چھپا ہوا ہے' اسے دیکھتے ہوئے اس بیان پر کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ صرف دو اڑھائی سال کے عرصے میں سیاستدانوں نے ملک کو ایسی حالت سے دوچار کر دیا ہے کہ لوگوں میں جینے کی امنگ ہی ختم ہوتی جارہی ہے۔ بڑے لوگوں کی کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ بے بس ہوگئی۔ لوٹ مار اپنے عروج پر پہنچ گئی اور غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی۔
حالیہ سیلاب میں جاگیرداروں اور وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف موڑ دیا جس سے لاکھوں غریبوں کی عمر بھر کی جمع پونجی ضائع ہوگئی۔ ان جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں تھے لیکن ان کا بال بھی بیکا نہیں ہوگا کیونکہ یہ لوگ حکومت میں شامل ہیں یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت اگر مارشل لاء آجائے تو ملک کا غریب اور مڈل کلاس طبقہ اس کی بھرپور حمایت کرے گا کیونکہ اس ملک کے عوام نے سیاستدانوں کے ایسے ایسے روپ دیکھ لئے ہیں کہ اب انہیں مروجہ سیاست سے شدید نفرت ہوگئی ہے۔ اس ملک کے عوام اب روایتی قسم کا مارشل لاء نہیں چاہتے بلکہ ایک ایسا مارشل لاء چاہتے ہیں جس میں مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا ڈنڈا چلے تو کرپٹ لوگ قوم کا کھایا ہوا پیسہ اگل دیں اور بدعنوانوں کو ایسا بدترین انجام دیکھنا پڑے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی تھر تھرکانپیں۔
پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ موجودہ سیاسی لیڈر شپ میں سے کوئی بھی رہنما انقلاب کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اسی لئے ان کی خواہش ہے کہ اگر مارشل لاء آئے تو ایسا سخت مارشل لاء آئے کہ اس ملک میں پائے جانے والے تمام بگاڑ ختم ہو جائیں۔ مہنگائی مافیا' لینڈ مافیا اور اسی طرز کے جتنے بھی مافیاز ہیں ان سے وہی نمٹ سکتا ہے جس کا ان مافیاز کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہو۔ سیاستدانوں سے یہ توقع اس لئے نہیں کی جاسکتی کہ جب بھی کوئی لینڈ مافیا سامنے آتا ہے اور اس کی چھان بین شروع ہوتی ہے تو یہ معاملہ اس لئے ٹھپ ہو جاتا ہے کہ لینڈ مافیا کے لوگوں میں سے کچھ کا تعلق کوچہ سیاست سے نکل آتا ہے۔
الطاف حسین کی اپیل کا فوج کیا جواب دیتی ہے یہ تو ہمیں معلوم نہیں لیکن فوج کے بڑوں کو اب یہ بات سن لینی چاہیے کہ کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھوں پاکستان خاکم بدہن ڈوب رہا ہے۔ اگر ہم نے اس ملک کو بچانا ہے تو پھر بلاتاخیر اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان سیاستدانوں کی حالت تو یہ ہے کہ یہ سیلاب جیسے ایشوز پر بھی اکٹھے نہ ہوسکے جو دو کروڑ لوگوں کا بیڑہ غرق کر گیا۔ اس ایشو پر بھی یہ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے پر الزام اور جوابی الزام لگا رہے ہیں۔ آزاد عدلیہ اس قوم کی آخری امید تھی لیکن وہ بھی قوم کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔ ججوں کی بحالی کے بعد قوم نے اعلیٰ عدالتوں سے جو امیدیں وابستہ کرلی تھیں وہ بھی پوری نہ ہوسکیں۔ سوال یہ ہے کہ عدلیہ اور فوج کے ادارے نے اگر اس موقع پر بھی مصلحت کوشی برقرار رکھی تو اس ملک اور قوم کا انجام کیا ہوگا؟
کوئی الطاف حسین سے لاکھ اختلاف کرے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ ان کی دوربیں نظروں نے آنے والے حالات کو بھانپ لیا ہے اور انہوں نے درست طور پر یہ سمجھا ہے کہ اگر اب بھی فوج نے مداخلت نہ کی تو اگلے دو تین سال کے اندر اندر یہ سیاستدان اس ملک کو ایسے انجام سے دوچار کرکے رکھ دیں گے کہ جس کا تصور کرکے ہی بدن پر جھرجھری طاری ہو جاتی ہے۔
یہاں ہم الطاف حسین کی خدمت میں بھی ایک گزارش کرنا چاہیں گے بجا کہ انہوں نے ملک کو درپیش خطرے کا بروقت احساس کیا اور صاف سیدھی بات کی لیکن جب انہیں پتہ ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہیں تو وہ حکومت کا حصہ کیوں بنے بیٹھے ہیں۔ وہ اگر حکومت سے باہر نکل آئیں تو یہ حکومت دھڑام سے نیچے جاگرے گی۔
اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے نکلنے کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت کو اپنا کندھا فراہم کرکے بچالے گی تو کیا ہوا' تاریخ میں ایم کیو ایم کا نام تو سنہری حرف میں لکھا جائے گا کہ جب اس نے دیکھا کہ ملک اور قوم کا سفینہ ڈوب رہا ہے تو اس نے نہ صرف حکومت چھوڑ دی بلکہ فوج کو مداخلت کرنے کو بھی کہا۔ الطاف حسین کو اب کھل کر میدان میں آنا چاہیے کیونکہ عوام جاگیرداروں' سرمایہ داروں اور وڈیروں شاہی کے ہاتھوں 63سال تک ذلیل ہونے کے بعد اب خوب سمجھ گئے ہیں کہ ان سیاستدانوں اور وڈیرہ شاہی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 144
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فرحان دانش (24-08-10), ھارون اعظم (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 11:23 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,772
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ریفرنس جاوید بھائی!!!!!!!!!!!!!11
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کلاس, کنونشن, کراچی, نفرت, مہنگائی, موقع, موجودہ, معلوم, ایم کیو ایم, الزام, الطاف حسین, امریکہ, اعلیٰ, بھائی, جواب, خلاف, زندگی, سپریم, سال, غریبوں, غرق, صلاحیت, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاستدانوں' جرنیلوں اور افسر شاہی پر تنقید کرنے والے عوام خود کیا کررہے ہیں؟ جاویداسد خبریں 1 15-12-10 08:56 PM
ہمارے عوام دوست سیاستدان فیصل ناصر سیاست 21 27-05-09 02:35 PM
ہمارے عوام دوست سیاستدان فیصل ناصر سیاست 0 15-05-09 03:38 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
صدر پر ویز کیساتھ کام کر نا چاہتے ہیں،پاکستانی عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر ینگے ،امر یکا عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger