واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-04-08, 08:20 AM   #1
الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 17-04-08, 08:20 AM

الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ کے عظیم تر مفاد اور ہم آہنگی کے لئے الطا ف حسین کو دھمکی آمیز بیانات نہیں دینے چاہئیں میں نہ تو پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) میں جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، میں مسلم لیگ (ق) میں ہوں اور اسی میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک تشکیل دینا غلط ہے، ہم چاہتے ہیں حکومت 5/ سال چلے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ وہ بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے پر گفتگو کررہے تھے۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جاکر اپنی ”پگ“ (ٹوپی) اتار کر فا روق ستار کے سر پر رکھی، اس کے بعد ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ( ق) کے دو ارکان نے فارورڈ بلاک بنایا ہے، ہم مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے کہیں گے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں، قانون کے مطابق ان کی نشستیں ختم ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے بیٹے کے خلاف درج مقدمات پولیس نے تحقیقات کے بعد ختم کردیئے ہیں سیاسی بنیادوں پر ایسے مقدمات نہیں بننے چاہئیں اس میں پیپلزپارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے، حکمران اتحاد کے پاس بہت بڑا مینڈیٹ ہے، اگر یہ اتحاد ناکام ہوا تو پھر شاید ہی ملک میں سویلین راج آسکے، اتنی بڑی اکثریت والی حکومت کو غیر مستحکم کرنا صحیح نہ ہوگا، عوام کے فیصلے کا احترام کیا جانا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے رکن سندھ اسمبلی انور مہر مجھ پر الزامات اس لئے لگا رہے ہیں کہ وہ وزارت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے، وہ ایک عظیم لیڈر تھیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
غلام خان (21-12-10)
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیر, بے نظیر, خلاف, زرداری, سال, علی, صحیح, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پلیز پلیز پلیز مددکریں مشال خان مائیکروسوفٹ آفس 9 01-03-11 07:00 PM
نہروں کی بندش، ایک ماہ کیلئے فاﺅنڈریز بند کرنے پر غور گلاب خان خبریں 0 24-12-10 02:41 AM
کمپیوٹر پر وقت بچائیں، شارٹ کٹ کیز استعمال کریں! کانتا عمومی سائنس 0 11-11-08 10:55 AM
یونس خان قیادت کی باتیں چھوڑکر پوری توجہ بیٹنگ پر دیں، رمیز راجہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger