واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الطاف حسین کا بلیئر کو خط، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے الزام درست قرار دیدیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-11, 02:56 AM   #1
الطاف حسین کا بلیئر کو خط، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے الزام درست قرار دیدیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-09-11, 02:56 AM

اسلام آباد (انصار عباسی) ملک کی خفیہ ایجنسیوں میں سے ایک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو خط لکھا گیا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران جس خط کا حوالہ دےا تھا وہ درست ہے اور یہ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہے۔ تاہم، متحدہ قومی موومنٹ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔ مبینہ خط میں الطاف حسین نے ٹونی بلیئر کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو ختم کردیا جائے جس کے عوض ان کی پارٹی پاکستان اور افغانستان میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو زمینی انسانی انٹیلی جنس کی خدمات فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔ مبینہ خط میں ملک کے داخلی، سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت کےلئے بھی درخواست کی گئی ہے۔ 23 ستمبر 2001ءکو الطاف حسین کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے مندرجات یہ ہیں: ....عزت مآب ٹونی بلیئر، وزیراعظم برطانیہ، 10 ڈاﺅننگ اسٹریٹ، لندن ڈبلیوون، عزیز وزیراعظم صاحب، متحدہ قومی موومنٹ دو ٹوک انداز میں ہر طرح کی دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کی مخالف ہے اور حقیقی جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔ ہم آپ کو مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرسکتے ہیں:.... 1۔ اس معاہدے پر دستخط کے بعد پانچ روز کے اندر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے حق میں مظاہرے کیے جاسکتے ہیں۔ ان مظاہروں میں لاکھوں افراد حصہ لیں گے بشرطیکہ حکومت پاکستان مظاہروں کی اجازت دے۔ اس قسم کا پہلا مظاہرہ 26 ستمبر 2001ءکو کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ 2۔ متحدہ قومی موومنٹ صوبہ سندھ کے دیہاتوں اور قصبوں اور کسی حد تک پنجاب میں انسانی انٹیلی جنس مہیا کرنے کےلئے لامحدود وسائل بروئے کار لائے گی۔ ایم کیو ایم انتہا پسندوں اور طالبان سے روابط رکھنے والی تنظیموں کے ساتھ مدارس (مذہبی اسکولوں) کی بھی نگرانی کرے گی۔ 3۔ امدادی کارکنوں کے بھیس میں مخصوص گروہوں کو افغانستان بھیجا جائے گا تاکہ مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان خدمات کے عوض ایم کیو ایم یقین دہانی چاہتی ہے کہ کم سے کم مندرجہ ذیل مطالبات پورے کےے جائیں گے۔ یہ مطالبات ہمارے لیے اور پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ ذیل میں ہمارے مقاصد بیان کےے جا رہے ہیں: (الف) ایم کیو ایم کو سندھ میں برابر کی شراکت داری چاہئے اور وفاق کی سطح پر حقیقی پارٹنر بنایا جائے۔ (ب) ایم کیو ایم کو تعلیم، روزگار، فوج اور انتظامیہ سمیت تمام شعبہ زندگی میں برابری کا حصہ دیا جائے۔ (ج) مقامی سطح پر پولیس میں سندھیوں اور مہاجروں کو بھرتی کیا جائے۔ (د) صوبوں کو مکمل خودمختاری دی جائے اور وفاق کا کنٹرول صرف دفاع، خارجہ امور اور مالی پالیسی پر ہی ہونا چاہئے اور ان پالیسیوں میں ہر صوبے کی برابر کی نمائندگی ہو۔(ح) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو تحلیل کر دینا ضروری ہے ورنہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اسامہ بن لادن اور طالبان پیدا کرتا رہے گا۔ مجھے امید ہے کہ اگر برطانیہ اور عالمی برادری کےلئے پاکستان کی جغرافیائی اور تجارتی اہمیت باقی ہے تو آپ نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجیدگی کے پاکستان کے فائدے کےلئے ساتھ میری پیشکش کا جائزہ لیں گے۔ آپ کے جلد جواب کا منتظر، نیک خواہشات اور نیک تمناﺅں کے ساتھ، آپ کا مخلص، الطاف حسین، بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 111
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 03:17 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ گلاب بھائ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (04-09-11)
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, لندن, مکمل, الزام, انٹرنیٹ, انتظامیہ, اسلام, جواب, جلد, خلاف, درخواست, ذوالفقار, زندگی, شہر, طالبان, عزیز, عزت, صوبہ, صوبوں, صوبے, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں دہشت گردی پر بی بی سی کے انگلش سیکشن سے ایک آرٹیکل ناصحی پاکستان میں دہشت گردی 1 03-07-10 03:53 PM
اسٹیم سیل ٹیکنالوجی آنکھوں کے مردہ خلیوں کیلئے نئی زندگی ؛ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ گوہر خبریں 3 02-02-10 04:28 PM
فیڈریشن کپ ٹینس:امریکا جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:31 AM
بھارت میں شکست ناقص ٹیم مینجمنٹ کا نتیجہ ہے ،پی سی بی،ذمہ دار قرار دینے پر طلعت علی برہم خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:47 AM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger