واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الطاف حسین کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں‘ترجمان جماعت اسلامی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-09-11, 05:16 PM   #1
الطاف حسین کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں‘ترجمان جماعت اسلامی
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 10-09-11, 05:16 PM

لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے جماعت اسلامی پر لگائے گئے الزامات کو لغو، بے ہودہ اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے ۔ اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہاکہ الطا ف حسین کی تقریر ایک حواس باختہ شخص کی تقریر تھی ۔ انہوں نے جس طرح میڈیا کو کسی تعطل کے بغیر 3 گھنٹے سے زائد یرغمال بنائے رکھا ، یہ عمل بذات خود میڈیا کی آزادی پر ایک سوال ہے ۔ تمام نیوز چینلز نے 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے لے کر تمام ٹاک شوز اور اشتہارات کو معطل کر کے الطاف حسین کی بے سروپا پریس کانفرنس کو جس طرح لائیو دکھایا ہے ، اسے کیا نام دیا جائے گا ۔ ترجمان نے کہاکہ جب سے ایم کیو ایم کراچی میں قائم ہوئی ہے ، بوری بند لاشوں کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہے ۔ اس سے پہلے کراچی پرامن اور روشنیوں کا شہر تھا ۔ ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے بیسیوں صالح نوجوانوں کو جس طرح ٹارچر سیلوں میں بدترین تشدد کر نے کے بعد قتل کر کے بوری میں بند کر کے پھینکا ، ان کا مقدمہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں درج ہو چکاہے ۔ الطاف حسین نے جماعت اسلامی پر جو کیچڑ اچھالااور جھوٹ کی تمام حدیں پھلانگی ہیں اس میں وہ گوبلز کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ اس طرح وہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ پاکستانی عوام خوب جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا ملک میں کردار کیاہے ۔ 12 مئی کا واقعہ کی جس طرح انہوں نے دیدہ دلیری سے تردید کی ہے ، کوئی پاکستانی اس پر یقین نہیں کرے گا۔ کراچی شہر پر ایم کیو ایم کی حکومت تھی ، گورنر اور میئر ان کا تھا ۔ سی پورٹ اور شپنگ کی وزارت بھی انہی کے پاس تھی ، شہربھر میں جو کنٹینرز رکھ کر سڑکیں بلاک کی گئی تھیں وہ آسمان سے نہیں اترے تھے ،سی پورٹ سے ہی آئے تھے ۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہاکہ الطاف حسین نے ذوالفقار مرزا کے الزامات اور سپریم کورٹ میں اٹھائے گئے سوالات کا پریس کانفرنس جواب تک نہیں دیا بلکہ ادھر ادھر کی ہانکتے رہے کیونکہ ان کے پاس ان الزامات کا جواب ہی نہیں تھا ۔ ان حقیقی الزامات نے ان کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیاہے جو ان کی طویل تقریر سے صاف ٹپک رہی تھی ۔ ترجمان نے بیان کے آخر میں یہ سوال بھی کیا کہ الطاف حسین کی لائیو پریس کانفرنس میں چینلز کے اربوں روپے کے اشتہارات بھی رکے رہے ۔ ایم کیو ایم کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا کہ انہوں نے چینلز کو اربوں روپے ادا کر کے ان کا ٹائم خریدا ہے اور اگروقت خریدے بغیر چینلز نے ان کو وقت دیا تو کیا یہ بھتہ کے زمرے میں نہیں آتا؟

روزنامہ جسارت
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,255
شکریہ: 15,094
4,234 مراسلہ میں 12,910 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 183
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (10-09-11), حیدر (10-09-11), سیفی خان (10-09-11)
پرانا 10-09-11, 05:26 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,847
شکریہ: 52,518
11,174 مراسلہ میں 35,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ایم کیو ایم کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا کہ انہوں نے چینلز کو اربوں روپے ادا کر کے ان کا ٹائم خریدا ہے اور اگروقت خریدے بغیر چینلز نے ان کو وقت دیا تو کیا یہ بھتہ کے زمرے میں نہیں آتا؟
قومی فلاح کے لیے کیا گیا کوئی بھی کام بھتے کے ذمرے میں نہیں آتا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-09-11), ھارون اعظم (10-09-11), منتظمین (10-09-11), حسنین ایوب (12-09-11), عدنان دانی (10-09-11)
پرانا 12-09-11, 08:17 PM   #3
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے یار کوئلے کی دلالی میں سب کے ہاتھ کالے ہیں لیکن ظاہر کوئی بھی نہیں کررہا
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, php, unicode, کورٹ, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وقت, نیوز, آزادی, ایم کیو ایم, اللہ, الطاف حسین, اسلامی, بے, جھوٹ, جواب, ذوالفقار, سپریم, شہر, شخص, عوام, عدالت, صاف, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چینی پر 50 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 10-03-11 05:36 AM
جھوٹ بنانا سیکھیں غیاث عمومی بحث 8 25-02-11 09:11 AM
کسی کے پاس جانےکی ضرورت نہیں‘ لوگ ہمارے پاس آئینگے‘ شجاعت گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:51 AM
اردو یونی کوڈ تحریر کو کورل ڈرا میں‌امپوٹ کرنا ابوسعدقاسمی Ask Experts ماہرین کی رائے 12 18-12-09 02:17 PM
کہ جھوٹ بولنا نہیں‌چاہتی سچ بتا نہیں‌سکتی The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger