واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

القاعدہ رہنماء یونس الموریطانی ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 02:21 PM   #1
القاعدہ رہنماء یونس الموریطانی ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار
A Nawaz Khan A Nawaz Khan آف لائن ہے 07-09-11, 02:21 PM

کوئٹہ۔القاعدہ کے بین الاقوامی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اطلاق کے امور کا سربراہ یونس ال موریطانی اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس آئی نے فرنٹیئر کور بلوچستان سے تعاون کے ذریعے القاعدہ کے سینئر رہنماء یونس ال موریطانی کو عبدالغفار ال شامی اور میصارا الشامی کے ہمراہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا ، یونس ا ل موریطانی کو اسامہ بن لادن براہ راست اہداف دیا کرتے تھے اور ال موریطانی امریکہ ، یورپ اور آسٹریلیا کے اقتصادی انٹرسٹ بشمول گیس و تیل پائپ لائن ، پاور جنریشن ڈیم ، آئل ٹینکرز اور سمندری جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرتا تھا ۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ان گرفتاریوں کو القاعدہ کی کمر توڑنے کے لئے ایک کاری ضرب قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مزید تفتیش سے اہم انکشافات متوقع ہیں، ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے لئے امریکہ کے خفیہ اداروں کی جانب سے تکنیکی اعانت فراہم کی گئی تھی ۔

القاعدہ رہنماء یونس الموریطانی ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار - AAJ

A Nawaz Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
iqbal jehangir (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 07:57 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ال موریطانی کی گرفتاری القائدہ کے لئے بہت بڑادھچکاہے کیوں کہ اسامہ بن لاڈن ان کو براہ راست حکم دیا کرتے تھے اورالقاعدہ کے لئے اس کامتبادل ڈھونڈنامشکل ہوگا۔ القائدہ کو ،جو پہلے ہی کمزور اور عرب ملکوں میں جاسمین انقلاب کی وجہ سے بے تعلق ہو کر رہ گئی تھی، کو ایک زبردست دہچکہ لگا ہے۔
یونس ال موریطانی سے القائدہ کی ریڑہ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، اسامہ کے ہلاک کئے جانے پر القائدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی مگر اب اس کا خاتمہ یقینی ہو گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ،ا لموریطانی کی گرفتاری سے القائدہ مزید کمزور ہو گئی ہے۔
حالات گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان کا علاقہ اب القائدہ کے لئے محفوظ نہ رہا ہے کیونکہ القائدہ کے بے شمار لوگ یہان مارے جا چکے ہین یا گرفتار ہوچکے ہیں۔
القائدہ ایک مجرمانہ سرگرمیوں مین ملوث گروہ ہے،جس کا اسلام سے دور کا واسطہ نہ ہے۔
القائدہ کے اسلامی امہ کے خلاف جرائم کی فہرست بڑی طویل ہے ۔ القائدہ اور طالبان کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں اور القائدہ کی حماقتوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
القائدہ نےقران کی غلط تشریحات کر کے فلسفہ جہاد کی روح کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
القائدہ ابھی بظاہر زندہ ہے اور زخمی شیر کی مانند ہے اور خطرناک ہے۔ یہ درست ہے کہ یونس ال موریطانی کے پکڑے جانے سےا لقائدہ کے جنگجو اور دوسرے لیڈر پژمردہ، پست حوصلگی اور انتشار کا شکار ہیں اور اپنی پناہ گاہوں مین دبکے بیٹھے ہین اور پکڑے جانے کے خوف سے نئی پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ اس سے پہلے کہ القائدہ اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرے، یہی موقع ہے ان پر کامیاب اور کاری وار کرنے کا،تاکہ دہشت گردی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے اور پاکستان مین امن و چین کا بول بالا ہو۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-11, 12:07 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دہشت گرد اور انکے رہنمائوں کی گرفتاری کا سن کر تسلّی تو ہو تی ہے کہ شاید تشدّد کے واقعات میں کمی ہو جائے۔ لیکن یہ فکر ضرور رہتی ہے کہ دہشت گردوں کی اس سوچ کے اثرات کہاں تک پھیلے ہیں جو تشدّد کو جہاد کے نام پر جائز قرار دیتے ہیں۔
اجل کنول آف لائن ہے   Reply With Quote
اجل کنول کا شکریہ ادا کیا گیا
A Nawaz Khan (08-09-11)
پرانا 21-10-11, 08:31 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دنیا بھر کے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہین اور پاکستان دہشت گردی کا گڑہ سمجھا جاتا ہے۔ "ہر کوئی شمالی وزیرستان میں ہے،وہان عرب ہین ،ازبک ہین ،تاجک ،انڈونیشی ،بنگالی، پنجابی ،افغان ، چیچن اور سفید جہادی ۔ یورپین جہادی" کامران خان ممبر پارلیمنٹ، میران شاہ۔ "تقریبا ۱۰ ہزار غیر ملکی جہادی شمالی وزیرستان میں ہیں"( ڈیلی ڈان) وہان القائدہ ہے،طالبان ہین، پنجابی طالبان ہین ،حقانی نیٹ ورک ہے،حرکت جہاد اسلامی ہے،لشکر جھنگوی ہے وغیرہ وغیرہ ۔غیرملکی دہشت گرد شمالی وزیرستان پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور انہون نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے مین ڈال دیا ہے مگر انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا اور جلد شمالی وزیرستان پر دوبارہ پاکستان کی عملداری قائم کی ہو گی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ نے نہ صرف ہماری معیشت بلکہ پاکستان کے سماجی و معاشرتی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کےمطابق:
”پاکستانی معیشت وار آن ٹیرر کے شدید دباؤ تلے ہے جو پچھلے چار سالوں میں افغانستان میں شدت اختیار کر چکی ہے 2006ء سے یہ جنگ پاکستان کے منتظم علاقوں (Settled Areas) میں متعدی وباء کی طرح پھیلی ہے جو اب تک پاکستان کے 35000 شہریوں اور 3500 سیکورٹی اہلکاروں کو کھا چکی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کی تباہی ہوئی، جس کی وجہ سے شمال مغربی پاکستان میں لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول غارت ہوا۔ جس کی وجہ سے ملکی پیداوار تیزی کے ساتھ پستیوں کی طرف لڑھکی، جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اقتصادی سرگرمیاں کلی طور پر جامد ہو کے رہ گئیں۔ پاکستان نے کبھی اس پیمانے کی سماجی، معاشی اور صنعتی تباہ کاری نہیں دیکھی تھی حتیٰ کہ اس وقت بھی نہیں جب ایک براہ راست جنگ کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہو گیا تھا۔“
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہین، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہین ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہین دی جاسکتی۔
جب ہمیں یہ علم ہے کہ غیر ملکی جہادی ہی فساد کی اصل جڑ ہین تو کیوں نا، ہم ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں۔ نہ ہو گا بانس اور نا بجے گی بانسری۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-10-11, 12:12 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اجل کنول مراسلہ دیکھیں
دہشت گرد اور انکے رہنمائوں کی گرفتاری کا سن کر تسلّی تو ہو تی ہے کہ شاید تشدّد کے واقعات میں کمی ہو جائے۔ لیکن یہ فکر ضرور رہتی ہے کہ دہشت گردوں کی اس سوچ کے اثرات کہاں تک پھیلے ہیں جو تشدّد کو جہاد کے نام پر جائز قرار دیتے ہیں۔
جناب آپ خام خیالی کا شکار ہیں جب تک دہشت گردی کی جڑ نہ کاٹی گئی اس وقت تک دہشت گردی اس خطے سے ختم نہیں ھوگی۔ جڑ کا کاٹنے پر آپ لوگ تلملا اٹھتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بڑی بری باتیں کرتے ہیں ہی جڑ کو کاٹنے کی بات کیوں نہیں کرتے ۔ دہشت گردی کی جڑ سلیپر پاور ہے لیکن اس پر آپ کے منہ میں کنگنیاں پڑ جاتی ہیں۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-10-11, 12:13 PM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : A Nawaz Khan مراسلہ دیکھیں
دنیا بھر کے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہین اور پاکستان دہشت گردی کا گڑہ سمجھا جاتا ہے۔ "ہر کوئی شمالی وزیرستان میں ہے،وہان عرب ہین ،ازبک ہین ،تاجک ،انڈونیشی ،بنگالی، پنجابی ،افغان ، چیچن اور سفید جہادی ۔ یورپین جہادی" کامران خان ممبر پارلیمنٹ، میران شاہ۔ "تقریبا ۱۰ ہزار غیر ملکی جہادی شمالی وزیرستان میں ہیں"( ڈیلی ڈان) وہان القائدہ ہے،طالبان ہین، پنجابی طالبان ہین ،حقانی نیٹ ورک ہے،حرکت جہاد اسلامی ہے،لشکر جھنگوی ہے وغیرہ وغیرہ ۔غیرملکی دہشت گرد شمالی وزیرستان پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور انہون نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے مین ڈال دیا ہے مگر انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا اور جلد شمالی وزیرستان پر دوبارہ پاکستان کی عملداری قائم کی ہو گی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ نے نہ صرف ہماری معیشت بلکہ پاکستان کے سماجی و معاشرتی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کےمطابق:
”پاکستانی معیشت وار آن ٹیرر کے شدید دباؤ تلے ہے جو پچھلے چار سالوں میں افغانستان میں شدت اختیار کر چکی ہے 2006ء سے یہ جنگ پاکستان کے منتظم علاقوں (Settled Areas) میں متعدی وباء کی طرح پھیلی ہے جو اب تک پاکستان کے 35000 شہریوں اور 3500 سیکورٹی اہلکاروں کو کھا چکی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کی تباہی ہوئی، جس کی وجہ سے شمال مغربی پاکستان میں لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول غارت ہوا۔ جس کی وجہ سے ملکی پیداوار تیزی کے ساتھ پستیوں کی طرف لڑھکی، جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اقتصادی سرگرمیاں کلی طور پر جامد ہو کے رہ گئیں۔ پاکستان نے کبھی اس پیمانے کی سماجی، معاشی اور صنعتی تباہ کاری نہیں دیکھی تھی حتیٰ کہ اس وقت بھی نہیں جب ایک براہ راست جنگ کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہو گیا تھا۔“
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہین، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہین ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہین دی جاسکتی۔
جب ہمیں یہ علم ہے کہ غیر ملکی جہادی ہی فساد کی اصل جڑ ہین تو کیوں نا، ہم ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں۔ نہ ہو گا بانس اور نا بجے گی بانسری۔
اور جب تک ان بیرونی دہشت گردوں کے سپورٹر سلیپر پاور کا منہ نہ توڑا گیا اس وقت تک امن نہیں ھو سکتا۔ دنیا میں امن کے نوبل پرائز تقسیم کر کے امن پیدا نہیں کیا جا سکتا۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, ہیں،, فراہم, کوئٹہ, کمر, کرتے, گئی, پاور, منصوبہ, متوقع, مزید, مطابق, www, آر, اپنے, امریکہ, اداروں, اطلاق, بلوچستان, ترجمان, جانب, خفیہ, ذریعے, سمندری, علاقے

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹیلی کام سکینڈل:بھارت کے سابق وزیرساتھیوں سمیت گرفتار گلاب خان خبریں 1 03-02-11 05:19 AM
ڈکیت گروہ کا سرغنہ، بھائی اور ساتھیوں سمیت گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:38 PM
کراچی : ق لیگ کا امیدوار دستبردار‘ ساتھیوں سمیت متحدہ میں شامل ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:01 AM
پاک فضائیہ کی بس پر حملہ میں ملوث القاعدہ جنگجو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:10 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger