تنظیم دوبارہ منظم ہورہی ہے‘ جلد ہی اپنی کھوئی طاقت حاصل کرلے گی‘ نصیر البحری
ٹوکیو (این این آئی) اسامہ بن لادن کے سابق محافظ نصیر البحری نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور نائن الیون سے زیادہ بڑا حملہ کر سکتی ہے۔ گزشتہ روز جاپانی ٹیلی ویژن کو انٹرو یو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کمزور ہوئی ہے تاہم اب وہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور جلد ہی اپنی کھوئی ہوئی طاقت حاصل کر لے گی۔ نصیر البحری نے کہاکہ لقاعدہ کے وہ تمام گروپ جو افغانسان میں تربیت حاصل کرتے رہے تھے وہ گذشتہ دس سالوں کے دوران اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ نصیر البحری کا کہنا ہے کہ ان گروپس کی قیادت مقامی تنظیمیں کر رہی ہیں اور وہ جلد ہی نائن الیون سے زیادہ مہلک حملہ کر سکتی ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی