واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


القاعدہ کی توجہ پاکستان پر:گیٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-07, 11:33 AM   #1
القاعدہ کی توجہ پاکستان پر:گیٹس
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 22-12-07, 11:33 AM

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ القاعدہ نے اپنی توجہ پاکستان پر مرکوز کر دی ہے۔
رابرٹ گیٹس نے واشنگٹن میں جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک افغان سرحد کے کچھ علاقوں میں القاعدہ نے اپنے آپ کو دوبارہ منظم کر لیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے اثرات افغانستان پر نہیں پڑے ہیں لیکن اس وقت یوں لگتا ہے کہ القاعدہ کی توجہ پاکستان اور پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام پر حملے کرنے پر مرکوز ہے کیونکہ وہاں’حملوں میں تیزی آئی ہے‘۔

امریکی وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ تربیت اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی افواج کی صلاحیت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم پاکستانی فوج کے نئے سربراہ سے اس معاملے پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں ہم کس طرح ان کی مدد کر سکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی کانگریس نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کے کچھ حصے کو’ کارکردگی سے مشروط‘ کر دیا تھا جس پر پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے اچھے تعلقات خطے میں قیامِ امن، استحکام اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں اور’اس قسم کی شرائط پاک امریکہ تعلقات کے لیے مفید نہیں‘۔

امریکی کانگریس کی جانب سے عراق اور افغانستان جنگ کے لیے صدر بش کی درخواست کردہ رقم کا نصف فراہم کرنے کی اجازت دینے پر رابرٹ گیٹس نے کہا کہ’ جنگ کے لیے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں رقم کی فراہمی سے ہمیں قلیل المدتی منصوبے بنانے اور قلیل المدتی فیصلے لینے پڑتے ہیں‘۔

امریکی کانگریس نے اس ہفتے سنہ 2008 کے لیے پانچ سو پچپن بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی ہے جس میں عراق اور افغانستان جنگ کے لیے ستّر بلین رکھے گئے ہیں۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 390
Reply With Quote
پرانا 24-12-07, 03:44 PM   #2
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 7,016
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: القاعدہ کی توجہ پاکستان پر:گیٹس

چاچا جی بہت خوب، واہ جی واہ کیا بات ہے۔۔۔۔
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیر, چاچا, امریکہ, جواب, حال, درخواست, صلاحیت, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رابرٹ گیٹس کو پاکستانی سرحدی علاقوں کا ’ڈینگی‘ ہو گیا جاویداسد خبریں 1 09-11-10 06:15 PM
پاکستانی سرکاری ویب سائیٹس اردو زبان میں asakpke میرا پاکستان 1 06-05-10 08:30 PM
افغانستان پر توجّہ محمد الیاس میرا پاکستان 0 19-07-08 09:18 PM
توبہ کرو اے اہل پاکستان۔ ۔ ۔ عبداللہ حیدر اپکے کالم 2 22-06-08 10:35 PM
بیورو کریٹس کی فوائد و استحقاق حاصل کرنے کی تجویز کو اندرونی مخالفت کا سامنا عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger