واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والی کی برطرفی۔ اعظم سواتی کا قصورکیا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 06:48 PM   #1
اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والی کی برطرفی۔ اعظم سواتی کا قصورکیا؟
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 15-12-10, 06:48 PM

حج کرپشن الزامات کے تحت وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر ، اعظم سواتی کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ حامد سعید کاظمی ، سیکرٹری مذہبی امور اور جوائنٹ سیکرٹری کے بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے اپنی برطرفی پر کہا ہے کہ وزیر اعظم کے فیصلے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ جے یو آئی نے اعظم سواتی کی برطرفی پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک اچھا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے حج کرپشن میں ملوث وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور سیکرٹری مذہبی امور کو برطرف کرکے عملی احتساب کی طرف قدم بڑھایا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو کس جرم میں برطرف کیا گیا ہے۔ حالانکہ اعظم سواتی وہ پہلے وزیر ہیں جنہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کرپشن کی نشاندہی کرکے اپنا قومی فرض ادا کیا ہے انہیں اس جرات مندانہ کردار پر برطرفی کی بجائے انعام ملناچاہیے لیکن ان کی برطرفی سے یہ تاثر ابھرتاہے کہ آئندہ کرپشن کرنے والا بھی زیر عتاب آئے گا اور اس کرپشن کی نشاندہی کرنے والا بھیبچ نہیں سکے گا۔ یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہ قرآن پر حلف اٹھا کر حامد سعید کاظمی کے خلاف ثبوت پیش کر رہے ہیں جس پر لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ ثبوت پیش کرنے سے قبل آپ استعفیٰ دیں تو اس پر عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ کوئی جواز نہیں بنتا کہ ثبوت پیش کرنے والے استعفیٰ دیں۔ وزیر اعظم کا حج کرپشن میں ملوث وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی برطرفی کا فیصلہ لائق تحسین ہے مگر دوسری طرف اعظم سواتی کی برطرفی سے نئے سوالات جنم لے رہے ہیں اور اعظم سواتی کی برطرفی سے دیگر وزراء اور ذمہ داران کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر آپ بھی کرپشن کی نشاندہی کریں گے تو آپ کا انجام بھی یہی ہوگا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جس وقت میڈیا نے حج کرپشن کے ثبوت سامنے لائے تھے اس وقت وفاقی وزیر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جاتے یا حکومت ان عناصر کو اسی وقت برطرف کر دیتی لیکن یہ وطیرہ بنتا جارہا ہے کہ جب تک عدالت کسی بھی معاملے کا ازنوٹس نہیں لیتی اس وقت تک حکومت کوئی اقدام نہیں کرتی۔ اگر حکومت میڈیا کی نشاندہی پر قبل از وقت اقدامات کرتی تو اس سے عوام کی نظروں میں حکومت کی عزت افزائی ہوتی اور لوگوں کا حکومت پر کسی حد تک اعتماد بڑھ جاتا۔ لیکن اس وقت ہو یہ رہا ہے کہ جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں حکومت ان پر توجہ نہیں دے رہی تو مجبوراً عدالت کو ازخود نوٹس لینا پڑتا ہے۔ یہی وہ نقطہ ہے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اور دو سری طرف یہ تاثر بھی پھیل رہا ہے کہ حکومت سیاسی مصلحتوں شکار ہوکر کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کرنے سے قاصر ہے۔ حکومت کو اپنے انداز حکمرانی میں تبدیلی لاتے ہوئے کچھ تلخ فیصلے کرناہوں گے چاہیے اس کیلئے اسے اپنے لوگوں کی قربانی کیوں نہ دیناپڑے۔ حکومت میڈیا کی نشاندہی پر بروقت ایسے اقدامات کرے جس سے کرپشن پر قابو پایا جاسکے۔ لیکن حکومت اسکے برعکس میڈیا پر الزام لگاتی ہے کہ میڈیا حکومت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایسے بیانات جمہوریت کی روح کے منافی ہیں۔
وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے اگر بذات خود کرپشن نہیں بھی کی تو اس کرپشن کی تمام ذمہ داری بحیثیت وزیر ان پر ہی عائد ہوتی ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جب ان پر کرپشن کا الزام لگا تو انہیں فوراً مستعفی ہوکر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیناچاہیے تھا تاکہ ان کی ساکھ خراب نہ ہوتی۔ لیکن ہم میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ ہم دنیا کی دوسری جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرسکیں جہاں پر اگر ٹرین کا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو ریلوے کا وزیر خود بخود استعفیٰ دے دیتا ہے۔لیکن ہمارے ہاں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جب تک ،بڑے بے آبرو ہوکر ترے کوچے سے ہم نکلے ،والی صورتحال پیش نہیں آتی ہم عہدوں اور وزارتوں سے چمٹے رہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک اچھا اقدام کیا ہے مگر وفاقی وزیر ، اعظم سواتی کی برطرفی سوالیہ نشان ہے نہ تو اعظم سواتی پر کرپشن کا کوئی کیس ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایسا اقدام اٹھایا ہے جس سے ملک و قوم کو نقصان ہو۔ یہ وہ واحد وزیر ہیں جنہوں نے بحیثیت وزیر کوئی مراعات نہیں لیں۔ انہوں نے تو انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پر حلف دے کر کرپشن کے ثبوت پیش کیے ہیں ایسے کرداروں کو انعام سے نوازا جاناچاہیے۔ حکومت نے ایک طرف حامد سعید کاظمی کو برطرف کرکے ایک اچھی روایت ڈالی تو دوسری طرف اعظم سواتی کو برطرف کرکے ایک انتہائی ناپسندیدہ عمل کے ذریعے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اعظم سواتی کو جس جرم میں برطرف کیا گیا ہے اس کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ عوام کو بھی معلوم ہوسکے کہ اعظم سواتی کو سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے یا کرپشن کے ثبوت پیش کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کی روایت کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے دیگر افسران کی برطرفی اور ان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والوں کے احتساب کا عمل شروع ہوگا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ حاجیوں کو لوٹنے والوں کو نہ صرف برطرف کیا جائے بلکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر ان سے لوٹی ہوئی رقم کی ریکوری کرکے انہیں نشان عبرت بنادیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی مذہب کے نام پر لوٹنے کی جرات نہ ہو۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 127
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-12-10), یاسر عمران مرزا (15-12-10), ابوسعد (15-12-10), عبدالقدوس (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 02:07 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 102
کمائي: 2,614
شکریہ: 16
100 مراسلہ میں 299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اعظم سواتی صاحب کو برطرف کیوں کیا گیا اس کی وجوہات تو خیر مجھے بھی نہیں معلوم لیکن اعظم سواتی کو دودھ کا دھلا ثابت کرنا بھی حقائق پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ موصوف نے کتنی مراعات لی ہیں‌ اور کتنی نہیں‌ اس کی بات تو ایک طرف "پارلیمنٹ لاجز" کے قبضہ گروپ میں یہ بھی شامل ہیں۔ خبر نیچے دیئے گئے لنک پر پڑھ لیں۔

فضل الرحمن اور 7 وزراء کا اضافی رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار
__________________
کلک رضا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کلک رضا کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-12-10), فیصل ناصر (16-12-10), عبدالقدوس (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 06:42 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,343
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب کچھ کھپے پاکستانی عوام کھپے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 09:09 AM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,982
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

کاظمی صاحب برطرف کئے جانے سے پہلے اگر اسعفٰی دے دیتے تو شاید ان کی پوزیشن ایسی نہ ھوتی جو اب ھے یعنی کرپٹ وزیر ۔ جس پر حج جیسے مقدس فریضے کے معاملات میں بھی کرپشن کا الزام لگا۔ ویسے یہ بات قابل غور ھے کہ موصوف سعید کاظمی صاحب پکے پپلئے ہیں ، اور پیپلز پارٹی سیکیولر پارٹی ھے ، مگر اپنے اوپر لگے الزامات کے جواب میں کاظمی صاحب مخالفین کے عقیدے خراب ھونے کی بات کرتے ہیں۔
لیکن جس پارٹی میں شامل بھی ہیں اور ان کے ٹکٹ پر ممبر اور پھر وزیر بنے اس پارٹی کے عقیدے اور کرتوت انہیں بلکل ٹھیک لگتے ہیں ۔ اگر موصوف بھولے بھالے اور غیر کرپٹ وزیر تھے تو انہیں الزامات کی بوچھاڑ ھوتے ہی ریزائن کردینا چاھئے تھا تاکہ وہ کم از کم اپنی صفائی میں کچھ تو وضاحت کرسکتے لیکن اب معاملہ کافی بگڑ چکا ھے اور اب حضرت کاظمی صاحب کو زیادہ مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا ۔ رہی بات اعظم سواتی کی تو وہ بھی کوئی اتنا شریف آدمی نہیں جتنا کاظمی صاحب بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ سواتی صاحب کے بارے میں جو بات مجھے معلوم ھے وہ یہ کہ موصوف ٹمبر مافیہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سوات سمیت شمالی علاقہ جات میں موصوف کافی مال درختوں کو کاٹ کٹوا کر بناتے ہیں ۔ باقی آپ سب ماشاء اللہ سمجھ دار ہیں اور بہت کچھ جانتے بھی ہیں ۔ لیکن اصل مسئلہ یہ ھے کہ ہم بحیثیت پاکستانی اور اس سے بھی بڑھ کر مسلمان ھونے کے ناتے غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے والے نہیں بنتے۔ موصوف حامد سعید کاظمی ھوں یا اعظم خان سواتی صاحب کرپٹ اور عوام اور حکومت کا مال چوری کرنے والا چور ہی ھوتا ھے روحانی پیشوا بن جانے سے یا جے یو آئی کا ممبر بن جانے سے پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ۔ جب چوری کی یا چوروں کے کرتوت پر پردہ بھی ڈالا اور ان کی صفائیاں بھی پیش کیں تو کس بات کے محترم ؟
اسلئے میں تو چاھتا ھوں موصوف کاظمی اور سواتی دونوں کے کچے چٹھے کھول کر عدالتوں میں پیش کئے جائیں اور کم از کم انہیں ہی عدالتیں سخت سزائیں دے کر دوسروں کے لئے عبرت کا نمونہ بنادیا جائے۔

والسلام
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-12-10), آبی ٹوکول (16-12-10)
جواب

Tags
color, magenta, فرض, کورٹ, کوشش, کس, وزیر, قدم, قرآن, مقابلہ, معلوم, اللہ, انعام, جرم, خلاف, دنیا, سپریم, عوام, عناصر, عائد, عبرت, عدالت, عزت, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیموں - خوبصورتی کا ضامن پاکستانی لڑکی فیشن اور بیوٹی ٹپس 9 01-01-12 02:43 AM
میریٹ ہوٹل میں ہونے والے دھماکوں کے شہیدوں اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیجیے منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 24 25-09-08 05:50 PM
وفاقی کابینہ کا اجلاس: صوبوں کو تشدد سختی سے کنٹرول کرنے کی ہدایت خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:36 AM
کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف عبدالقدوس خبریں 4 05-11-07 06:09 PM
80 کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger