واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن بائیکاٹ کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے،قاضی حسین نے مجلس عمل کو منجمد اور فصل الرحمن نے بحال رکھنے کا اعلان کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-07, 09:31 AM   #1
الیکشن بائیکاٹ کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے،قاضی حسین نے مجلس عمل کو منجمد اور فصل الرحمن نے بحال رکھنے کا اعلان کردیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 12-12-07, 09:31 AM

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)الیکشن کے بائیکاٹ کے معاملے پرمتحدہ مجلس عمل کاشیرازہ بکھر گیا،اوراتحاد کا وجود عملی طور پر ختم ہو گیا،اتحاد میں شامل چھ میں 3جماعتوں کے بائیکاٹ جبکہ 3کے حصہ لینے پر اختلا ف بڑھ گئے،قاضی حسین احمد نے مجلس عمل کو منجمد اور فضل الرحمن نے بحال رکھنے کا اعلان کر دیا،اس سلسلے میں اتحاد کے سربراہ نے سپریم کونسل کا اجلاس منسوخ جبکہ سیکرٹری جنرل نے دوبارہ طلب کرلیا،قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ انتخابات فراڈ اور ڈرامہ ہیں،حصہ لینے والے آمریت کو مضبوط کریں گے،فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں کوئی نظریاتی جنگ نہیں، آج بھی ہم ایک منشور پر متفق ہیں،تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے ترجمان امیر العظیم نے جنگ کو بتایا کہ ہم نے متحدہ مجلس عمل کی تنظیم کو منجمد کر دیا ہے کیونکہ اتحاد میں شامل جماعتیں اپنی اپنی شوریٰ کے فیصلوں پر عمل درآمد کر رہی ہیں، اجتماعی مشاورت سے فیصلے نہیں ہو رہے ہیں، ان حالات میں بطور صدر قاضی حسین احمد نے تنظیم کو منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ انتخابات کا مرحلہ گزرنے کے بعد حالات کا جائزہ لیکر ہی اس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرینگے، قاضی حسین احمد نے شاہ انس احمد نورانی، علامہ ساجد نقوی، علامہ ساجد میر اور پیر عبدالرحیم نقشبندی سے مشاورت کرنے کے بعد متحدہ مجلس عمل کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان بدمزگی سے بچا جا سکے، امیر العظیم نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل کو ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مشاورت سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو جماعتیں انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہیں، وہ اپنی اپنی شناخت کے ساتھ حصہ لیں، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے کوئی حصہ لے اور نہ ہی بائیکاٹ کرے، جماعت اسلامی بھی انفرادی حیثیت میں بائیکاٹ کر رہی ہے،مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے فضل الرحمنکی جانب سے منسوخ اجلاس دوبارہ طلب کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور واضح کردیا کہ الیکشن میں جا کر جے یو آئی (ف) آمریت کو مضبوط کرے گی۔ قاضی حسین احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ایم ایم اے کا اتحاد اب برائے نام رہ گیا ہے اور انتخابات کے بعد نئی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ الگ ہوئے ہیں انہیں پتہ چل جائیگا کہ الگ ہونے کا نقصان کیا ہوتا ہے۔ ہم انتخابی ڈرامے میں شامل نہیں ہونگے۔ مجلس عمل سیاسی اور انتخابی نہیں، اب مذہبی اتحاد ہے ہر جماعت اپنے فیصلے خود کررہی ہے ایسی صورت میں سپریم کونسل کے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اجلاس منسوخ کردیا تھا، اس کے باوجود مولانا فضل الرحمن نے اجلاس بلایا ہے تو وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات فراڈ اور ڈرامہ ہیں، اب مجلس عمل اگر برقرار رہی تو یہ ایک مذہبی اتحاد ہوگا تاکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقراررہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ انہیں (ن) لیگ کے فیصلے سے بھی بہت دکھ ہوا ہے۔ نواز شریف کاانتخابات میں شرکت کو ریفرنڈم اور احتجاج قرار دینا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو مذہب سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس عمل کے اجلاس میں ہم اپنا نمائندہ بھیجیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ اگر بات چیت نہ ہوئی تو بند گلی سے نہیں نکل سکتے۔دوسری جانب متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور بعض دیگر پارٹیوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ان کے موقف کی تائید ہے اور وہ قاضی حسین احمد کو بھی ان حقائق کا اعتراف کرائیں گے جن کا اعتراف نواز شریف نے کیا ہے۔ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں کوئی نظریاتی جنگ نہیں آج بھی ایک منشور پر متفق ہیں اور اس اتحاد کو ہر صورت برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منگل کو ایم ایم اے کے ہونے والے اجلاس کو اچانک منسوخ کرنا نامناسب لگا، اس لیے تمام رہنماؤں سے رابطہ کر کے دوبارہ اجلاس بلایا گیا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی کو بھی باقاعدہ دعوت دی تھی، ایم ایم اے میں اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے ملک و قوم پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے اے آر ڈی ٹوٹی پھر اے پی ڈی ایم اور اب ایم ایم اے کو توڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔یہ تمام چیزیں ملکی سیاست کیلئے اچھی نہیں ہیں انہوں نے کہا ہم اتحاد کو برقرار رکھنے کے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے باہمی مشاورت کے بعد ایم ایم اے کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منگل کی شام کو طلب کیا ہے، جس میں نشستوں کی تقسیم اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے علاوہ مخصوص نشستوں اور خواتین کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دی جائیگی، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایم ایم اے کو کوئی فرد واحدمنجمد نہیں کر سکتا، قاضی حسین احمد کو ایم ایم اے کے دستور نے کوئی اختیار نہیں دیا کہ وہ ایم ایم اے کو منجمد کرسکیں ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے اکابرین سے مشاورت کے بعد اجلاس بلایا ہے، علامہ ساجد علی نقوی، علامہ ساجد میر، انس احمد نورانی اور جماعت اسلامی کے سربراہ سے بھی مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کر کے اجلاس بلایا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سیاست کو مذہب سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ ایم ایم اے کا اتحاد برقرار رہنا چاہئے۔ بات چیت نہ ہوئی تو بند گلی سے نہیں نکلا جاسکے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 374
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, لوگ, نواز شریف, منشور, آج, امیر, احتجاج, اسلام, اسلامی, خواتین, دستور, سپریم, سیاست, شناخت, علی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger