|
الیکشن:دولت مشترکہ کے مبصرین کوپاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

17-12-07, 02:58 PM
اسلام آباد (تجزیہ نگار خصوصی … صالح ظافر) 8 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے پاکستان دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مبصرین کو اجازت نہیں دے گا جبکہ دنیا کے دیگر حصوں سے آنے والے مبصرین اور اداروں کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔ انتہائی مصدقہ سفارتی ذرائع نے اتوار کو دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دولت مشترکہ نے پاکستان کو چند وجوہات کی بناء پر ادارے سے معطل کردیا ہے اور یہ کہ وہ یوگنڈا میں ہونے والے اجلاس میں بھی موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان کو دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مبصرین کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کیلئے درخواستیں موصول ہوگئی ہیں لیکن انہیں مسترد نہیں کیا جائیگا۔ دولت مشترکہ کو فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم کی حج سے واپسی کے بعد مطلع کیا جائیگا۔ یورپی یونین نے 55 سے زائد مبصرین کی فہرست بھیجی ہے اور حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ویزہ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچھ یورپی مبصرین پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور وہ الیکشن کے عمل کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے انہیں اپنا کام کرنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے۔ آئندہ چند روز میں انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) کے مبصرین بھی پاکستان پہنچنے والے ہیں۔ انہیں ان کی پسند کی کسی بھی جگہ جانے کی اجازت دی جائے گی، انہیں انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی معاملے کی جانچ پڑتال کی بھی اجازت ہوگی۔ آئی آر آئی کے مبصرین کو ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد اجازت دیدی گئی۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ان مبصرین کو بہترین سیکیورٹی فراہم کریں۔ ذرائع نے یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ چونکہ مناسب جائزہ لئے جانے کے بعد انہیں ویزہ دیا گیا ہے اس لئے یہ مبصرین ہمارے مہمان ہیں، پاکستان میں موجودگی کے دوران ان کی مہمان نوازی اور آرام کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ پاکستان آنے والے مبصرین کو میڈیا کے ساتھ بات چیت کی آزادی بھی دی جائے گی اور اپنی ذمہ داری پر وہ کسی بھی سیاسی شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے والے ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کی دھاندلی اور بے قائدگی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے مقامی سیاسی رہنماؤں سے کہا ہے کہ اگر حکومت یا کوئی بھی اہلکار غیر منصفانہ اور غلط سرگرمی یا کسی کی مدد میں میں ملوث پایا جاتا ہے تو وہ اس کے ثبوت اکٹھا کریں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|