واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن لڑینگے،ن لیگ،اے این پی،بائیکاٹ کیا جائے گا،جماعت اسلامی ،تحر یک انصاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 08:35 AM   #1
الیکشن لڑینگے،ن لیگ،اے این پی،بائیکاٹ کیا جائے گا،جماعت اسلامی ،تحر یک انصاف
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 10-12-07, 08:35 AM

الیکشن لڑینگے،ن لیگ،اے این پی،بائیکاٹ کیا جائے گا،جماعت اسلامی ،تحر یک انصاف



لاہور (نمائندہ جنگ / مانیٹرنگ سیل)اے پی ڈی ایم کے 6گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والے اجلاس میں طویل بحث ہونے کے باوجود متفقہ فیصلہ نہ ہو سکا،اے پی ڈی ایم بائیکاٹ کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہے،مسلم لیگ کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم مسلم لیگ ن عدلیہ کی 3نومبرسے قبل کی حالت میں بحال کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔جماعت اسلام ی کے امیر قاضی حسین احمد نے الیکشن میں حصہ لینے یا اس کا بائیکاٹ کرنے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں جماعت اسلامی، جے یو پی (نورانی) عمران خان کی تحریک انصاف، پختون خواہ ملی پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، مرکزی جمعیت اہلحدیث اور جمعیت علمائے پاکستان (فضل کریم گروپ) نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ راجہ ظفرالحق نے اس موقع پرصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی ڈی ایم قائم رہے گی تاہم اس اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے نہ لڑنے کا فیصلہ کرنے کی آزادی دے دی گئی ہے جو جماعتیں حصہ لینا چاہتی ہیں وہ ضرور حصہ لیں اور جو بائیکاٹ کرنا چاہتی ہیں وہ بائیکاٹ کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری اے پی ڈی ایم چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے وہ تمام جج جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ان کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے اور اس سلسلہ میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام قومی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ جس کا آغاز ایک دو روز تک کردیا جائے گا۔ اس طرح حکومت پر ججز کی بحالی کے حوالے سے دباؤ بڑھایا جائے گا۔ اے پی ڈی ایم نے متفقہ طور پر قراردیا ہے کہ فرد واحد نے 1973ء کے آئین میں ترامیم کی ہیں اس کا انہیں کوئی اختیار نہیں۔ جیو کے مطابق راجہ ظفرالحق نے بریفنگ کے دوران ان پارٹیوں کے نام نہیں بتائے جنہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کی مخالفت کی تاہم ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مسلسل دوسری جماعتوں کو بائیکاٹ کے لئے قائل کرتی رہیں لیکن عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے پاکستان فضل کریم گروپ اور مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اس بات پر اصرار کیا کہ بائیکاٹ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد صرف سڑکوں پر نہیں ہو سکتی اس کے لئے انہیں پارلیمنٹ میں جانا ہو گا اور پارلیمنٹ میں جا کر عدلیہ کی بحالی کے لئے زیادہ بہتر انداز میں کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار آزاد حیثیت میں بھی حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کو انفرادی حیثیت سے فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 13اور 14دسمبر تک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنائمتحدہ مجلس عمل کے بیشتر جماعتوں کی جانب سے انتخا بات کا بائیکاٹ کی رائے کے نتیجے میں ایم ایم اے میں پیدا شدہ صورتحال اور انتخابی نشان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کیلئے متحدہ مجلس عمل کی مرکزی سپریم کونسل کا اجلاس 11دسمبر کو طلب کر لیاگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمدکرینگے ‘ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ‘ علامہ سید ساجد نقوی ‘ پروفیسر ساجد میر ‘ پیر عبدالرحیم نقشبندی ‘ لیاقت بلوچ ‘ مولانا عبدالغفور حیدری اور سپریم کونسل کے دیگر اراکین شرکت کرینگے ‘ ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے قومی انتخابات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں جے یوآئی (ف) کو انتخابات میں شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔عمران خان نے تمام جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس اپنے گھر پر طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ فی الحال الیکشن کے بائیکاٹ کا حتمی اعلان نہ کیا جائے بلکہ ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلائی جائے اور حکومت پر عوام کے ذریعے دباؤ ڈالا جائے اگر حکومت ججوں کی بحالی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کرے تو بائیکاٹ کا اعلان پانچ جنوری کو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم ان کی اس تجویز کو بھی منظور نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف ‘ راجہ ظفر الحق ‘ اقبال ظفر جھگڑا ‘ جاوید ہاشمی اور ذوالفقار کھوسہ ‘ جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد ‘ تحریک انصاف کے عمران خان ‘ تحریک اتحاد کے حمید گل ‘ اسلامی تحریک کے ساجد نقوی ‘ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پروفیسر ساجد میر ‘ خاکسار تحریک کے حمید الدین المشرقی ‘ عوامی تحریک کے رسول بخش پلیجو ‘ سندھ ترقی پسند پارٹی کے قادر مگسی ‘ نیشنل ورکرز پارٹی کے عابد حسن منٹو ‘ جمیعت علمائے پاکستان (فضل کریم گروپ) کے صاحبزادہ فضل کریم‘ استقلال پارٹی کے منظور گیلانی ‘ پختون خواہ میپ کے محمود خان اچکزئی ‘ اے این پی کے احسان وائیں جبکہ جمعیت علمائے پاکستان (ن) کے انس نورانی نے شرکت کی۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 249
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پسند, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, امیر, اسلامی, جواب, حسن, خان, خصوصی, ذوالفقار, سپریم, عمران, عمران خان, صورتحال, صاحبزادہ, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
متحدہ،پی پی،اے این پی کراچی میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے ALI-OAD خبریں 7 18-01-11 10:49 PM
جسٹس شریف قتل منصوبہ ،تحقیقا ت کیلئے کمیشن قا ئم جاویداسد خبریں 0 14-09-10 09:26 PM
اس وقت ملک پر مافیا حکمرانی کر رہا ہے،ترجمان ایم کیوایم گلاب خان خبریں 0 27-08-10 03:01 AM
راشد رؤف کا فرار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،بہاولپور میں گھر چھاپہ ،بر طانیہ نے فوری وضاحت مانگ لی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:34 AM
بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger