|
الیکشن میں حصہ لینا صدر پرویز کے غیرآئینی اقدامات کوتحفظ دینا ہوگا‘ مجلس عمل

04-12-07, 10:01 AM
کراچی (پ ر) متحدہ مجلس عمل کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی نصرالله شجیع‘ حمیدالله خان ایڈووکیٹ اورمحمد یونس بارائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر افسران کی تبدیلیاں اور نگراں حکومتوں میں حکومتی جماعتوں کے ارکان کی شمولیت سے حکمرانوں کے دھاندلی کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پری پول ریگنگ روکے بغیر آزادانہ‘ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں‘ دھاندلی روکے بغیر انتخابات کا انعقاد الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوگا جسے قوم قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈھونگ انتخابات کو عوام اورسیاسی جماعتیں مسترد کرتی ہیں‘ الیکشن میں حصہ لینا مشرف کے غیرآئینی اورغیرقانونی اقدامات کو قبول کرلینے کے مترادف ہے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام سے ووٹ لیکر انہیں مسائل کی دلدل میں پھینکنے والے امیدواروں کوعوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں‘ چہرے بدل بدل کر استحصال کرنے والاٹولہ اب اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|