واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن کمیشن اورعدلیہ غیر قانونی ہے،سیاسی جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کر یں،جسٹس وجیہہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 09:20 AM   #1
الیکشن کمیشن اورعدلیہ غیر قانونی ہے،سیاسی جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کر یں،جسٹس وجیہہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-11-07, 09:20 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں۔ الیکشن کمیشن اور عدلیہ غیر آئینی ہے۔ ان حالات میں سیاسی جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔جنرل پرویز آخری پتہ کھیل چکے ،تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ ہے،ہر شہری سڑکوں پر نکلے، سول سوسائٹی کردار ادا کرے، وہ گذشتہ روز لبرل فورم پاکستان کے زیر اہتمام ”جمہوری اقدار اور معاشرتی ذمہ داری“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے سیفما کے صدر امتیاز عالم، لبرل فورم کے چیئرمین آصف خان، صدر لاہور پریس کلب محسن گورائیہ، سابق صدر ہائیکورٹ بار احمد اویس اور ملک یونس نے بھی خطاب کیا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا اس وقت ملک میں صرف جنرل مشرف کی ذات ہی ایک مسئلہ نہیں بلکہ یہاں جمہوریت، آئین اور قانون کی عملداری بھی بڑے مسائل ہیں۔ یہ ملکی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ ہم سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے خونی انقلاب کا راستہ اختیار نہیں کریں گے بلکہ پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری کال پر پاکستان کا ہر شہری اپنے آپ کو ایک قوم ثابت کرنے کے لئے سڑکوں پر ہوگا۔ سول سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف آئین میں ترمیم کے ذریعہ اپنے لئے محفوظ راستہ تلاش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنے ججوں پر بھی اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حالات کے تناظر میں جنرل پرویز نے اپنا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ ہونا چاہئے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اپوزیشن پارٹیاں بائیکاٹ کریں گی جس کا جواب نفی میں ہے۔ لہٰذا سول سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے طور پر انتخابات کا بائیکاٹ کرے۔ پی سی او کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی سی او نہ لایا جاتا تو جنرل پرویز مشرف کو صدارتی انتخاب کے لئے ڈس کوالیفائی کر دیا جاتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے 27 ستمبر کو 9 بجے سے پہلے ان کے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے جس کے تمام تر ثبوت ہم نے پیش کر دیئے تھے۔ سیفما کے صدر امتیاز عالم نے کہا ملک کو بیرونی طور پر نہیں بلکہ اپنے ہی حکمرانوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا فوج تو بیرکوں میں واپس بھیجنے کے لئے ضروری ہے کہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کو متحرک کیا جائے۔ محسن گورائیہ نے کہا کہ جب بھی آمریت کا دور آیا تو سب سے پہلے صحافت کو نشانہ بنایا گیا لیکن نہ ماضی میں ہمیں پابندیاں دبا سکیں اور نہ ہی موجودہ پابندیاں ہمیں مرعوب کرسکیں گی۔ آصف خان نے کہا کہ ہمیں انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ آج 1985ء سے حالات مختلف ہیں۔ ان انتخابات سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ احمد اویس نے کہا اس وقت پاکستان بچاؤ تحریک کی ضرورت ہے۔ ہم کسی شخصیت کے نہیں بلکہ سسٹم کے خلاف ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 372
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کارڈ, پاکستان, مکمل, موجودہ, مسائل, آج, تلاش, ترمیم, جواب, خلاف, راستہ, صحافت, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM
سعودی سفیر کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات،حج کی دعوت:حکومت نے نظر بند کررکھاہے نکلنا ممکن نہیں،جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:20 AM
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:10 AM
ملک بحران میں ہے، حکومتی حلیف جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger