واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-06-10, 04:05 AM   #1
الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 30-06-10, 04:05 AM

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کانظام متعارف کرانے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے ضروری اقدامات اورتیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے الیکشن کمیشن کے ترجمان افضل خان‘ صوبائی الیکشن کمشنرزاورکمیشن کے دیگرسینئرحکام کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کی تمام قابل ذکرسیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ کے مجوزہ نظام کی حمایت وتائیدکردی ہے اور اس منصوبے پراخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی۔ ضمنی انتخابات میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے طریق کارکوبتدریج متعارف کرایاجائیگا۔سیکریٹری نے کہا کہ اس نظام کواپنانے میں پانچ سال کاعرصہ درکارہوگا تاہم کوشش کی جائیگی کہ اس عرصے کوکم کیاجائے۔ سیکریٹری اشتیاق احمدخان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کے تحت شفاف انتخابات کویقینی بنانے کے اقدامات کررہا ہے۔ اس ضمن میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرنادراکیساتھ ملکرکمپیوٹرائزڈانتخابی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کانظام متعارف کرایا جائیگا۔ اس ضمن میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے طریق کارکی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح سول سوسائٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے اقدامات کی تائیدکی ہے۔ یہ اصولی فیصلہ ہوگیا ہے کہ ملک میں الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کاطریق کار متعارف کرایاجائیگا۔ بھارت نے الیکٹرانک ووٹنگ پر کافی کام کیاہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں بنانے کافیصلہ ہوا ہے۔ نسٹ اور اےئریونیورسٹی کوبھی مشین کی تیاری کیلئے ساتھ ملایاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام پہلوؤں کاجائزہ لیکرفیصلے کئے جائیں گے۔ حکومت نے اس منصوبے میں تمام مالی وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن سارک ملکوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کام کررہی ہے‘ وہاں ناخواندگی یابجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس کے استعمال میں مسائل پیدانہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک مشین کی پروگرامنگ اس طرح کی گئی ہے کہ اگرکوئی پولنگ سٹیشن سے زبردستی مشین اٹھاکرلے بھی جائے تواس کے ذریعے جعلی ووٹنگ نہیں بھگتائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک مشین کے ذریعے انتخابی دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کوروکاجاسکے گا۔ ہمارے لئے یہ خوش کن امرتھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس منصوبے کی مکمل حمایت اور تائیدکی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کیاجائیگااورارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذریعے کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کومتعارف کرایاجائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک الیکٹرانک مشین پر25ہزارروپے لاگت آئیگی۔ عام انتخابات میں 65ہزارپولنگ سٹیشنزپرپونے دولاکھ پولنگ بوتھ بنائے جاتے ہیں۔ہمیں25ہزاراضافی مشینیں بھی اپنے سٹاک میں رکھناہونگی۔ اس منصوبے پرڈیڑھ ارب روپے لاگت آئیگی۔ ڈونرزاداروں سے بھی اس منصوبے کیلئے مالی تعاون حاصل کیاجائیگا۔

روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 200
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-06-10), shafresha (30-06-10), فرحان دانش (30-06-10), آبی ٹوکول (30-06-10), عبدالقدوس (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 07:35 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نادرا زندہ باد ایک اور پراجیکٹ ملنے والا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-06-10), shafresha (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 12:54 PM   #3
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
کمائي: 22,924
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
نادرا زندہ باد ایک اور پراجیکٹ ملنے والا ہے
وہ کون سا؟
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-10, 01:22 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مراسلات: 24
کمائي: 623
شکریہ: 24
20 مراسلہ میں 70 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی اک ہور ڈرامہ شروع
کنگ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-10, 06:20 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے اس میں دھاندلی کے چانس بہت زیادہ ہیں۔ عام لوگ سمجھتے ہیں کہ کمپیوٹرائزڈ پولنگ یا کمپیٹرائیزڈ قرعہ اندازی شفاف ہوتی ہے انہیں کیا معلوم اس میں گیم کرنا چاہیں تو سب سے آسان ۔ جیسا کہ پچھلے دنوں لگتا ہے ٹریکٹر سکیم میں دھاندلی ہوئی ۔

ویسے اچھا ہے ۔ میرا بھی ارادہ تھا ایسے ایک پراجیکٹ پر کام کرنا کا مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
sahj (30-06-10), فرحان دانش (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 08:36 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی مشین تو آنے دیں ایک دفعہ ہمارے ہاتھ اس پر کام کرکے ہی آپ کو اس کے بارے میں کچھ بتا سکیں گے۔۔
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-10, 09:37 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجینئرڈ الیکشن کے لئے ایک بہترین اضافہ کہلائے گا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-10, 09:39 PM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار ویسے پورے امریکہ میں اس کے ذریعے ہی الیکشن ہوتے ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-10, 03:12 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکہ اور پاکستان کا فرق بھی ذہن میں‌رکھئے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-07-10, 09:50 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاں بھول گیا تھا 13 گھنٹوں کا فرق ہے :P
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, کوشش, گئی, پاکستان, مکمل, ملک, متعارف, مسائل, اسلام, استعمال, اعلیٰ, بھارت, جواب, جائیں, خوش, خبر, خطاب, خصوصی, سوال, سال, شروع, طور, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکٹرانک ووٹنگ مشین نظام بتدریج نافذ کرنے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:55 AM
::::: تقویٰ ::::: تعریف ، مفہوم ، ذرائع حصول ، نتائج ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 8 24-03-09 12:46 PM
صومالیہ: امریکی حملہ، متعدد ہلاک محمدعدنان خبریں 0 01-05-08 02:02 PM
نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ ابن جلال خبریں 0 21-04-08 05:48 PM
حکومت نے گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger