واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن کمیشن کو 3مارچ تک انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-08, 02:37 AM   #1
الیکشن کمیشن کو 3مارچ تک انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 22-02-08, 02:37 AM

الیکشن کمیشن کو 3مارچ تک انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا
اسلام آباد (طاہر خلیل… نمائندہ خصوصی) آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 3/مارچ تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نئے منتخب اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 224(1) میں نوٹیفکیشن کے اجرا کی مدت کا تعین کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ انتخاب کے نتائج کا اعلان زیادہ سے زیادہ 14دن کے اندر کرنا ہوگا۔ اس طرح 18/فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 3/مارچ تک کرنا آئینی تقاضا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس لیے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تین چار روز لگ سکتے ہیں اور 27، 28/فروری تک نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے منتخب اراکین کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے آئین میں کسی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے سلسلے میں آئین کا آرٹیکل 54لاگو ہوگا جس کے تحت صدر، وزیراعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کرتے ہیں اور موجودہ صورت میں بھی صدر مملکت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر مناسب وقت پر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے اور آئین کے آرٹیکل 65کے تحت نئی قومی اسمبلی میں پہلے اجلاس میں اراکین کا حلف ہوگا اور نئی اسمبلی کا پہلا بزنس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد نئی قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جائے گا اور بعد میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ آئین کے آرٹیکل 53( کے تحت سبکدوش اسمبلی کے اسپیکر چوہدری امیر حسین نئی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ چوہدری امیر حسین منتخب اراکین سے حلف لیں گے اور ان کی صدارت میں ہی نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے بعد نئے اسپیکر کی صدارت میں ڈپٹی اسپیکر کی الیکشن منعقد کرایا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 280
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, موجودہ, امیر, خصوصی, صوبائی, صدارت, صدر،


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جی میل یوزرزکیلئے جی میل نوٹیفائر زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 19-01-11 03:13 PM
Cd کو پروٹیکٹ کرنے کا سافٹ وءیر وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 6 30-06-10 09:17 AM
وحدت کی طرف لوٹیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ عبداللہ آدم اپکے کالم 3 06-05-10 10:09 AM
نوٹیفکیشن آئی ایس آئی کیا مذاق ہے؟ Real_Light خبریں 0 01-08-08 12:30 PM
نتائج جمع کرنے کا کام مکمل،الیکشن کمیشن 28فروری کو نوٹیفکیشن جاری کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger