|
الیکشن 2008ء ق لیگ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، اثر صدر پرویز پر پڑیگا

24-02-08, 12:08 PM
الیکشن 2008ء ق لیگ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، اثر صدر پرویز پر پڑیگا
کراچی ( فارن ڈیسک) پاکستان کے حالیہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد غیر ملکی جرائد نے ان پر تبصرے شائع کئے ہیں۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی رائے دہندگان نے رائے عامہ کے جائزوں کے قطعی مخالف اپنی رائے کا اظہار کرکے مسلم لیگ (ق) کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ ان انتخابات میں سب سے زیادہ فائدہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ہوا۔ مذہبی جماعتوں کو مسترد کیا جانا بڑی کامیابی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی، چیئر پرسن بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سب سے زیادہ نشستیں لے کر اکثریتی جماعت بن گئی تاہم پیپلز پارٹی ہمدردی کے وہ ووٹ حاصل نہ کرسکی جو بینظیر کی شہادت کے نتیجے میں اسے مل سکتے تھے۔ جریدے نے مزید لکھا ہے کہ اس رائے شماری میں صدر پرویز مشرف کی پارٹی مسلم لیگ (ق) کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اثر صدر پرویز مشرف پر پڑے گا اور سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ مذہبی جماعتوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ امریکی جریدہ ٹائم نے لکھا ہے کہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا کریڈٹ صدر پرویز مشرف اور فوج کو جاتا ہے کیونکہ دھاندلی سے حاصل نتائج کے بعد ایک احتجاج کی لہر شروع ہوجاتی۔ اس کے لئے صدر پرویز مشرف کو خراج تحسین پیش کیا جائے کہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت بحال کردی۔ اگرچہ حکومت سازی کے سلسلے میں آصف زرداری اور صدر پرویز مشرف کے مابین رابطے مسلم لیگ (ن) کے نزدیک درست نہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کو معاشی اور سلامتی کے مسائل درپیش رہیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|