واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امداد کی شفاف تقسیم ،قا بل بھروسہ افراد پر مشتمل بورڈ بنا نے پر نواز شریف اور کیلانی میں اتفا ق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-10, 09:00 PM   #1
امداد کی شفاف تقسیم ،قا بل بھروسہ افراد پر مشتمل بورڈ بنا نے پر نواز شریف اور کیلانی میں اتفا ق
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 14-08-10, 09:00 PM

14 اگست 2010 38 : 16
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ایسے بورڈ کی تشکیل دی جائے گی جس کے ممبران پر بھروسہ کیا جا سکے اور لوگوں کو ان پر اعتماد ہو کہ ان کا پیسہ نہایت شفاف طریقے سے بحالی کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے اس قدر نقصان ہوا ہے کہ حکومت، عوام اور عالمی برادری کیلئے مل کر بھی اسے پورا کرنا بہت مشکل ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ میاں نواز شریف نے اس سلسلے میں مفید تجاویز دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا مدد کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور وہ اکٹھے ہو کر عوام اور عالمی برادری کے پاس امداد کیلئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات سے ہٹ کر قومی مفاد کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وہ ملاقات کیلئے وقت دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں ۔ یہ حکومت اور قوم کے امتحان کا وقت ہے ۔بیرون ممالک پر انحصار کی بجائے ہمیں خود آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل ہیںکہ ہم دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیاسی دکان چمکانے کا سوچنا حرام ہے۔ قوم کو اکٹھا کرنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔ میاں نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم گیلانی کو ایک ایسی آزاد اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی جس کے ذمے فنڈ ریزنگ کا کام ہو اور مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ اتھارٹی بنانے کیلئے میں نے کچھ نام وزیراعظم کو دیے ہیں جن میں رانا بھگوان داس، فخرالدین۔ جی ابراہیم، جسٹس تقی عثمانی، عبداللہ، رستم شاہ مہمند، علی احمد کرد، محمود خان اچکزئی کے نام شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کیلئے ایک دو دن میں نام بھی تجویز کر لیا جائے گااور اس اتھارٹی میں وہی ارکان شامل کیے جائیں گے جن کے کردار پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات اس باڈی کو دیں ۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ کے سامنے ماضی میں مالاکنڈ میں فوجی کاروائی کے دوران 2.5 ملین آئی ڈی پیز کو شفاف نظام کے ذریعے مدد فراہم کی گئی تھی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پہلے اپنی مثال قائم کرے گی اس کے بعد لوگوں کو حصہ لینے کیلئے کہا جائے گا۔ صدر زرداری کواس سلسلے میں اعتماد میں لینے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر زرداری کو نواز شریف سے ملاقات سے متعلق دو دن پہلے انفارم کر دیا تھا۔

Attached Images
 

__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (15-08-10)
پرانا 14-08-10, 09:11 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,240
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک مشہور پنجابی شاعر کے یہ ٹوٹے پھوٹے شعر یاد آئے ہیں
اے چیمے تے چٹھے الو دے پٹھے
لڑن نوں وکھو وکھ کھان پین نو ں اکٹھے
پانا گھتاوا کھاندے نےپٹھے
مینوں ستاون لئی میرے گھر وچ ہوجاندے نے اکٹھے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-08-10, 10:27 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چور کا بھائی گرہ کٹ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
جاویداسد (14-08-10)
پرانا 14-08-10, 10:34 PM   #4
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,189
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,769 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نواز شریف پہلے قرض اتارو ملک سنوارو فنڈ کا حساب دے۔

عوام کا پیسہ لوٹ کر کھانے والے پر کوئی یقین نہیں کرتا اس لئے امداد جمع کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اسی لئے یہ فراڈی لوگ اب قا بل بھروسہ افراد پر مشتمل بورڈ بنا نے کی باتیں کر رہے ہیں تاکہ امداد جمع ہو جائے۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آن لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
جاویداسد (14-08-10)
پرانا 14-08-10, 11:39 PM   #5
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,240
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
نواز شریف پہلے قرض اتارو ملک سنوارو فنڈ کا حساب دے۔

عوام کا پیسہ لوٹ کر کھانے والے پر کوئی یقین نہیں کرتا اس لئے امداد جمع کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اسی لئے یہ فراڈی لوگ اب قا بل بھروسہ افراد پر مشتمل بورڈ بنا نے کی باتیں کر رہے ہیں تاکہ امداد جمع ہو جائے۔
یہ بات درست ہے مخیر حضرات کی کمی نہیں‌۔ عوام مددکرنا چاہتے ہیں مگر شفاف طریقہ نہ ہونے اور پرانی ہسٹری کو دیکھ کر خاموش ہیں۔ جیسا حال زلزلہ زدگان کی امداد کا ہوا تھا ایسا ہی اس کا نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس علاقے کے لوگ سردیوں میں جیکٹ کندھوں‌پر رکھے لاہور مال روڈ اور انارکلی میں 2ہزار والی جیکٹ ایک سے دو سو روپے میں فروخت کرتے نظر آتے ہیں
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-08-10, 09:31 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

IDPS کو شفاف انداز میں فنڈز کی ترسیل نادرا کی مدد کے بغیر ناممکن ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-08-10, 09:57 AM   #7
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,189
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,769 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Send your donations to;
Army Relief Fund for IDPs, A/c. No. 0028-01-012-1825-8, Askari Bank Ltd., GHQ Branch, Rawalpindi.
فرحان دانش آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, وقت, وزیراعظم, نواز, نواز شریف, نام, موقع, آزاد, امتحان, جواب, حصہ, خان, دی, دیں, دنیا, زرداری, سیاست, عوام, علی, عالمی, عطیات, صحافیوں, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 31-03-11 08:11 PM
سینٹ : مختلف جماعتوں کی مخالفت، سلمان تاثیر کیلئے فاتحہ خوانی نہ ہوسکی گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:44 AM
شاید غم حسین کا موسم قریب ہے رانا امر اسلام اور معاشرہ 0 28-12-09 03:30 PM
غم حسین ّ کا موسم قریب ہے محمدخلیل شاعری اور مصوری 6 18-12-09 08:01 PM
انضمام سلیکشن کے طریقے کے تحت ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہوسکتے ہیں، نسیم اشرف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger