واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: امریکا ،برطانیہ اور یورپی یونین کے مبصرین کی آمد شروع ہوگئی،ترجمان دفتر خارجہ :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-07, 11:02 PM   #1
::: امریکا ،برطانیہ اور یورپی یونین کے مبصرین کی آمد شروع ہوگئی،ترجمان دفتر خارجہ :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 23-12-07, 11:02 PM

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے عمل کے مشاہدے کے لیے امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کے مبصر گروپوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ برطانوی وفد میں دارالامرا کے دو ارکان شامل ہوں گے۔ امریکی مبصر گروپ میں 63ممبر ہوں گے جو انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام آئیں گے۔ پاکستان دولت مشترکہ کے ساتھ تعلقات کے متعلق فیصلہ عام انتخابات کے بعد کرے گا۔ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے سٹریٹجک پلانز ڈایٹرن نے لیک پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔ دولت مشترکہ نے مبصروں کا وفد پاکستان بھجوانے کی درخواست بھیجی ہے اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ وہ گزشتہ روز نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ محمد صادق جو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں‘ ان کی توجہ بعض کشمیری اور پاکستان کے سیاسی حلقوں کے اس الزام کی طرف مبذول کرائی گئی کہ پاکستان نے کشمیر پالیسی تبدیل کرلی ہے‘ لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد تسلیم کرنے والا ہے تو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پالیسی ہرگز تبدیل نہیں کی گئی۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ کشمیر پالیسی ہماری اس اصولی پوزیشن پر قائم ہے۔ محمد صادق نے دولت مشترکہ کے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ نے عجلت میں پاکستان کی رکنیت معطل کی ہماری اس تجویز کو نظرانداز کر دیا کہ دولت مشترکہ فیصلہ کرنے سے قبل اپنا وفد پاکستان بھیجے جو زمینی حقائق کا مشاہدہ کرے۔ دولت مشترکہ نے پاکستان میں تبدیل ہونے والی سیاسی صورتحال اور حکومت کے جمہوریت کی طرف واپسی کے اقدامات کو نظرانداز کر دیا۔ محمد صادق نے کہا کہ یہ جلدی میں کیا گیا دولت مشترکہ کا غلط فیصلہ تھا۔ جس سے سری لنکا نے علی الاعلان لاتعلقی کا اظہار کیا، اس طرح یہ فیصلہ متفقہ بھی نہ رہا۔ دولت مشترکہ کے ضوابط کے مطابق فیصلہ صرف اتفاق رائے سے ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دولت مشترکہ نے اب پاکستان کی رکنیت کے متعلق کمپالا کے اپنے فیصلے پر نظرثانی 8جنوری کے الیکشن کے بعد کرنے کا کہا ہے اس لیے دولت مشترکہ کے بارے میں تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ پاکستان بھی عام انتخابات کے بعد کرے گا۔ پاکستان کو یہ فیصلہ کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 312
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, اقوام متحدہ, الزام, اسلام, جواب, خصوصی, درخواست, سری لنکا, ضوابط, علی, صورتحال, صادق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گیس کا شدید بحران پنجاب کی صنعتوں کو سپلائی بند ، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی گلاب خان خبریں 1 14-12-10 12:59 AM
پنجاب یونیورسٹی نے بائیو ڈیزل کی تیاری پر کام شروع کر دیا وجدان خبریں 0 30-07-08 12:30 PM
اولمپک گیمز یورپی یونین قیادت سے بائیکاٹ کا مطالبہ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:39 AM
یورپی یونین کی منافقت عرفان حیدر خبریں 2 03-03-08 03:45 PM
ہیلن میرن کو بہترین اداکارہ کا یورپی فلم اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger