واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکا کا عراق میں فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان، عراقی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، اوباما

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-10, 03:29 AM   #1
امریکا کا عراق میں فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان، عراقی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، اوباما
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-09-10, 03:29 AM

اب تمام توجہ امریکا کی اقتصادی بحالی اور افغان جنگ پر مرکوز کی جائیگی‘ امریکی صد‘ عراقی فورسز نے تمام صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا
عراق جنگ کی فتح کا جشن منانے کا وقت ابھی نہیں آیا‘ رابرٹ گیٹس‘ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراقی حکومت خود مختار ہوگی‘ نوری المالکی
بغداد، واشنگٹن (این این آئی،اے پی پی ) امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں فو جی مشن کے خاتمے کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عراقی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا اگرچہ جنگ میں ہمارے ہزاروں فو جی ہلاک ہوئے لیکن ہم نے ایک جابر حکومت کو شکست دی اب تمام تو جہ امریکا کی اقتصادی بحالی اور افغان جنگ پر مرکوز کی جائے گی جبکہ عراقی فورسز نے دارالحکومت بغداد سمیت تمام صوبو ں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے اوول آفس سے قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکی عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق ساڑھے سات سال پہلے شروع کیا گیا آپریشن عراقی فریڈم ختم کردیا ہے مگر عراقی حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔ صدراوباما نے کہا کہ عراق سے ایک لاکھ کے قریب امریکی فوجیوں کو نکال لیا ، سیکڑوں فوجی اڈے ختم یا منتقل کردیئے اور عراقیوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری انہیں سونپنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑائی اب القاعدہ کے خلاف مرکوز ہوگی جبکہ امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ عراق جنگ کی فتح کا جشن منانے کا وقت ابھی نہیں آیا کیونکہ اس سلسلہ میں ابھی بہت سے امور انجام دئیے جانے باقی ہیں۔ دریں اثناء عراق سے امریکی لڑاکا فوج کے انخلا کے ساتھ ہی عراقی افواج اور پولیس نے بغداد سمیت تمام صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز ملک کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے کہاکہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراقی حکومت خودمختار ہوگی ۔ تاہم پچاس ہزار امریکی فوجی عراق میں بدستوراپنے فرائض سرانجام دینگے ۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 128
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (02-09-10)
پرانا 02-09-10, 02:29 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس انخلاء کے بعد اب ان کی زیادہ تر توجہ افغانستان اور پاکستان پر مرکوز رہے گی ۔ اور اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل قریب میں امریکہ اور یورپی ممالک پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے پر زور دیں۔ کراچی اور بلوچستان کو ملک سے علیحدہ کرنا بھی ان کے پلان کا حصہ نظر آتا ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-09-10)
جواب

Tags
ہے۔, کنٹرول, پہلے, پولیس, وقت, واشنگٹن, وزیراعظم, مکمل, ملک, منتقل, مطابق, آپریشن, توجہ, جانے, خود, خلاف, سال, شروع, عوام, عراق, عراقی, عراقیوں, صوبوں, صلاحیت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عراق میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا،اوباما جاویداسد خبریں 1 29-08-10 03:34 PM
حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، عالمی برادری امداد کے وعدے جلد پورے کرے، ایک ایک پائی متاثرین پر خرچ ہوگ گلاب خان خبریں 0 27-08-10 02:49 AM
پاکستان وعد پورا نہیں کر رہا:مکھرجی ابو عمار خبریں 0 21-12-08 08:56 AM
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں،وکلا تنظیمیں عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:18 AM
صدر پرویز مشرف غیر جانبدارانہ انتخابات کر انے کا اپنا وعدہ پورا کریں:کونڈا لیزا رائس instafotos اردو ادب سے اقتباسات 0 23-01-08 09:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger