واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکا کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ شفاف طریقے سے پاکستان کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، ذرائع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-11, 06:18 AM   #1
امریکا کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ شفاف طریقے سے پاکستان کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، ذرائع
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 17-09-11, 06:18 AM

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران امریکا کو ڈومور کا واضح اور بلند آہنگ پیغام تو دے ہی دیا ہے لیکن اس کے باوجود کم از کم دو سطحوں پر پاک امریکا رابطے ہونے والے ہیں ان میں سے ایک امریکا میں دفترخارجہ کی سطح پر ہوگا جہاں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات کریں گی جبکہ دوسرا رابطہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جیمز این میٹس کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ہوگا جہاں وہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر فوجی رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے، دونوں رابطے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔ پاکستان امریکا سے واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ وہ مستقبل میں تعاون کے لئے اصول شراکت داری پر بیان دے۔ امریکا کو پیغام دیا گیا ہے کہ ”امریکا کو پاکستان کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور ملکی وحدت کی شفاف طریقے سے حمایت کریگا“۔ یہ پیغام آئندہ رابطوں کے دوران امریکا کو دیا جائےگا۔ دریں اثناء پاکستان نے شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کے صفائی کے لئے حکمت عملی بنالی ہے اور اس پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔ معتبر سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایسے شواہد پیش کرنے والا ہے جس سے ثابت ہوگا کہ افغانستان میں قائم محفوظ پناہ گاہوں سے دہشتگرد پاکستان پر بڑے دہشتگرد حملے کررہے ہیں اور دیر میں ایک روز قبل نماز جنازہ کے دوران کیا گیا حملہ جس میں 40 سے زائد معصوم افراد کی جانیں ضائع ہوئیں وہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے رابطوں میں امریکا سے کہے گا کہ وہ پاکستان سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ امریکا کو سماجی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ کسی بھی معاملے پر آگے بڑھنے سے قبل یہ ضروری ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ کو بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں فوری طور پر نیویارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ وزیرخارجہ حناربانی کھر کی معاونت کرینگے جو کہ وزیراعظم کی جگہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 111
Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, ہے۔, ہے،, کلنٹن, کرے۔, پورے, پاک, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نماز, موقع, مطابق, این, از, اسلام, اصول, ثابت, حنا, دے, رواں, طور, علاقائی, صالح, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM
آئین اور جمہوریت کی بحالی تک،دولت مشترکہ نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger