| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 147
|
||||
| 4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,684
شکریہ: 13,524
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سمندری طوفان آئرین کا سفر شروع، تباہی اور بربادی سے بچنے کےلئے اہم امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کے سمندری طوفان آئیرین نے امریکہ کے مشرقی ساحلوں اوران ساحلی علاقوں میں موجود امریکی ریاستوں سے ٹکرانا شروع کر دیا ہے ۔طوفانی رفتار سے آنیوالا آرین طوفان ،نارتھ اور ساوتھ کیرولینا سے لیکر امریکی ریاست میساچیسٹ تک اپنا طوفانی سفر مکمل کرے گا۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان اپنے راستے میں آنیوالی ہر ریاست ، علاقوں اور افراد کو جس حد تک ممکن ہوا، نقصان پہنچائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقصان اربوں ڈالرز مالیت کا بھی ہو سکتا ہے ۔سمندری طوفان امریکہ کی ایسٹ کوسٹ پر واقع اہم ریاستوںساوتھ کیرولینا، نارتھ کیرولینا،ورجینیا،میری لینڈ، ڈیلا وئیر، پنسلوینیا، نیوجرسی ، نیویارک اور میسا چیسٹ میں ای ویک اینڈ کو ٹکرائے گا۔گنجان آبادی کی ان ریاستوںمیں آئرین طوفان کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلئے ہر قسم کے ممکنہ ہنگامی حالات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔ امریکی صدر براک اوبامہ سمیت ان ریاستوں اور ان کے اہم شہروں کی مقامی گورنمنٹ کی جانب سے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے شہریوں کو وارننگ اور الرٹ جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض علاقوں کو خالی بھی کروالیا گیا ہے ۔ امریکی صدر براک اوبامہ جو کہ ان دنوں تعطیلات پر ہیں ، اپنے تعطیلات مختصر کرکے ہفتے کو واشنگٹن ڈی سی واپس پہنچ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندری طوفان آئرین کے بارے میں موصول ہونے والی تمام رپورٹس یہی عندئیہ دے رہی ہیں کہ یہ ایک تاریخی طوفان ہوگا۔ انہوں نے امریکی عوام کو ہر ممکن احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکہ میں ہر سال اسی موسم میں سمندری طوفان آتے ہیں لیکن اس سال امریکہ کے مشرقی ساحل کی جانب سمندری طوفان ایک عرصے کے بعد خطرناک شکل اختیار کئے بڑھ رہا ہے ۔امریکی کی شمال مشرقی ریاستوں بالخصوص میری لینڈ، پنسلوینیا، نیوجرسی ، نیویارک اور کنکٹی کٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لاکھوں ارکان بھی بستے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی اپنے ارکان کو سمندری طوفان اور اس کی ممکنہ بربادی سے بچنے کےلئے ہر ممکن تدبیر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکی ریاست نیویارک بالخصوص نیویارک سٹی میں گذشتہ دو سو سالوں کی تاریخ میں بہت کم سمندری طوفان ٹکرائے ہیں ۔ 1821 میں آنیوالے ایک سمندری طوفان کی وجہ سے سمندر میں 13 فٹ اونچی ایک لہر پیدا ہوئی جو کہ سمندری ساحلوں سے اچھلتی ہوئی مین ہیٹن (نیویارک سٹی ) میں داخل ہو گئی جس کی وجہ سے شہر کے جنوبی علاقے میں سیلاب آگیا۔ نیویارک میں حکام نے ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والے ہزاروں شہریوں کو علاقے سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک واپس نہ آئیں کہ جب تک طوفان گذر نہیں جاتا۔ نیویارک کے دو اہم کے ایف کے اور لاگارڈیا ائیرپورٹس بھی ساحلی علاقوں کے قریب واقع ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ اگر طوفان کی وجہ سے سمندری پانی ، خشکی کی جانب آتا ہے تو ان ائیرپورٹس کے زیر آب آنے کا بھی خطرہ موجود ہے۔ نیویارک سمیت اہم امریکی ریاستوں میں ائیرلائینز نے سینکڑوں کی تعداد میں پروازوں کو منسوخ کر دیاہے ۔ نیویارک کے گورنر مسٹر مومو کے مطابق جارج واشنگٹن ، ٹرائی بورو سمیت نیویارک سٹی کے چار اہم اور بڑے پل کہ جن پر سے روزانہ لاکھوں افراد گذرت ہیں کو بند کر دیا جائیگا اگر سٹی میں طوفان کی رفتار 60 میل سے زائد ہوئی ۔ اسی طرح نیویارک سٹی کے مئیر بلوم برگ نے بھی شہر کے ساحلی علاقوں کے قریب بسنے والے شہریوں کو ہر حال میں علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو نیویارک می پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑھ گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین پر واقع مکی مسجد میں نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے موقع پر امام حافظ محمد صابر نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ نیویارک اور دیگر ریاستوں کی جانب بڑھنے والے اس طوفان کو باران رحمت میں تبدیل کر دے امریکہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے خیراتی ادارے سن چیریٹی کی جانب سے کمیونٹی کے نام ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں طوفان کی ممکنہ تباہی کے پیش نظر کمیونٹی ارکان سے ہر ممکن احتیاط کی اپیل کی گئی ہے ۔ ح |
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | شمشاد احمد (27-08-11) |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
ہور سُٹو اسامہ سمندر وچ
Last edited by عبدالقدوس; 27-08-11 at 03:39 PM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے عبدالقدوس کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 27-08-11 | شمشاد احمد | ہا ہا ہا ہا | 150 |
![]() |
| Tags |
| فون, گئی, پہلے, پنٹاگون, پاکستانی, والی, واشنگٹن, وجہ, لیا, لوگ, مزید, مطابق, اپنی, امریکہ, امریکی, بڑا, تاریخ, دوسرے, دریافت, زلزلہ, سامنے, شمالی, علاقے, عزیز, صورتحال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کپٹن احسان ملک کی تلاش میں....!!! | عبداللہ آدم | اپکے کالم | 6 | 10-04-11 03:59 PM |
| رحیم یار خان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے | معظم | خبریں | 7 | 19-01-11 02:12 AM |
| گجرات میں زلزلے کے جھٹکے | محمد عاصم | خبریں | 4 | 18-09-10 08:56 AM |
| گوجرانوالہ : 5بچے کار میں ”لاک“ ہو گئے دم گھٹنے سے جاں بحق | گلاب خان | خبریں | 8 | 21-06-10 03:20 AM |
| انگور کھٹے ہیں | میاں شاہد | دلچسپ اور عجیب | 5 | 17-04-08 10:14 AM |