واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ افغانستان میں ڈرون حملوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-11, 03:59 PM   #1
امریکہ افغانستان میں ڈرون حملوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گا
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 14-01-11, 03:59 PM

امریکی ایئرفورس اس ماہ افغانستان میں نئی طرز کے ڈرون طیارے استعمال کرے گی۔ یہ طیارے نہ صرف فضا سے نگرانی کر سکتے ہیں، میزائل پھینک سکتے ہیں بلکہ زمینی سٹیشن کو مکمل ویڈیو فلم ارسال کر سکتے ہیں جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کس طرح کس نوعیت کی سرگرمی ہے۔ اس فلم میں ایک بڑے گاؤں کے برابر رقبے کو ویڈیو پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو گارگن سٹیئر (Gorgon Stare) کا نام دیا گیا ہے۔

اس نظام میں 9 عدد ویڈیو کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ڈرون پر نصب ان کیمروں کو زمینی مرکز سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ کیمرے افواج کی نقل و حرکت زمین پر منتقل کرتے ہیں اور دشمن کی حرکات کی صحیح تصویر فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح ایک ڈرون طیارہ ایک وقت میں 65 مختلف طرز کی ویڈیو فلمیں زمینی مرکز کو ارسال کرتا ہے۔

اس نئے ہتھیار کے بعد یہ فکر نہیں رہے گی کہ کیمرے کو کس مقام پر فوکس کرنا ہے۔ میجر جنرل جیمز اوپوس ایئرفورس کے انٹیلی جنس کے اسسٹنٹ ڈپٹی چیف آف سٹاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی اور جاسوسی کی بڑی کامیابی یہ ہے کہ یہ طیارہ پورے شہر کو ایک ہی پرواز میں دیکھ سکے گا۔ اس طرح ہمارے دشمن کے لیے ہرگز موقع نہیں ہو گا کہ وہ اندازہ بھی لگا سکے کہ ہم کیا دیکھ سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ ہم ہر شے دیکھ سکیں گے۔

اس نظام کے بارے میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں آنے والی معلومات پر ملٹری کیاایکشن لے سکے گی؟ کس طرح سے مفید معلومات افواج کو منتقل کر سکے گی؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ گارگن سٹیئر کے قابل عمل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ زمین پر موجود سٹاف اور جاسوسی کا انسانی نظام بھی اسی طرح سے مؤثر اور سریع الحرکت ہو۔

ایئرفورس فوری طور پر افغانستان میں نگرانی اور جاسوسی میں اس نظام کو لا رہی ہے۔ جنوری 2009ء کے مقابلے میں اس وقت ڈرون طیاروں کے استعمال میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جنوری 2009ء میں پہلے ہی یہ سلسلہ چارگنا کیا جا چکا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی طلب زیادہ ہے جسے فی الوقت پورا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔ نئے نظام کے آنے سے معلومات کا طوفان آ جائے گا۔ پرانے نظام میں ایک تجزیہ نگار گھنٹوں ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھتا تھا۔ اس ٹی وی کو (Death T.V) کہا جاتا تھا۔ وہ ایک ہدف کی تلاش میں رہتا تھا۔ وائس چیئرمین چیفس آف سٹاف جنرل جیمز ای کارٹ رائس کا کہنا ہے کہ ان ہائی ٹیک ہتھیاروں کی طلب بہت عرصے سے اور بہت زیادہ تھی۔ ان طیاروں کی تیاری اٹھارہ ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔ یہ ایئرفورس کے سائنس دانوں کے کام پر مبنی تیاری تھی۔ ان سائنس دانوں کا خیال تھا کہ یہ نظام ہر کیمرے سے دو سیکنڈ میں تیس تصاویر یا فریم ارسال کر سکتا ہے۔

اس نظام کی ایجاد نے زمینی افواج کے لیے بھی یہ ممکن بنا دیا ہے کہ وہ دشمن کی مکمل نقل و حرکت کو دیکھ سکیں اور ہر لمحہ بدلتی صورتِ حال کا مکمل علم حاصل کر سکیں۔ ان کے پاس آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے آلات ہوں گے۔ ان کو ایک لیپ ٹاپ سے بھی تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ ان مناظر کومحفوظ کر لیا جائے گا۔ فوجی تجزیہ نگار افواج کے لیے بریف تیار کریں گے۔

ایئرفورس حکام نے کہا ہے کہ اس خیال کو پاپ کلچر سے لیا گیا ہے۔ نیشنل فٹ بال لیگ کی کوریج بھی اسی طرز پر ہوتی ہے۔ ایک سپورٹس سٹار اس کوریج کو بار بار سکرین پر دیکھتا ہے۔ اسی طرح سے افغانستان میں بیٹھا ایک تجزیہ نگار ان مناظر کو دیکھ کر بتا دے گا کہ اب کیا ہونے والا ہے، کس مقام پر بمباری کرنا ہے یا کہاں میزائل گرانا ہے۔ گویا ایک براہِ راست اوپی بن گیا ہے۔

امریکی ایئرفورس نے اس نظام کا تعارف کراتے ہوئے ایک کنٹریکٹر کو ایک ریالٹی ٹی وی کے لیے سیٹ کیا اور مظاہرہ کر کے دکھایا کہ کس طرح سے اپنی مرضی کے مناظر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو نئے دور کی ٹیکنالوجی کہا گیا ہے اور یہ ریکارڈ کم وقت میں تیار کی گئی ہے۔ ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زمینی افواج کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ اس سے تین اطراف کی جغرافیائی حدود اور مقام کا فوری پتہ لگ جاتا ہے۔ امریکہ نے نومبر میں اس ٹیکنالوجی کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

ہفت روزہ ایشیا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (14-01-11)
پرانا 14-01-11, 05:05 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,765
کمائي: 26,333
شکریہ: 918
1,269 مراسلہ میں 2,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
امریکہ افغانستان میں ڈرون حملوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گا
کچھ بھی استعمال کرے لیکن ایک نہ ایک دن برطانیہ اور روس سے بھی زیادہ بری حالت میں نکلنا ہوگا جتنا دیر لگائے گا امریکا بہادر اس خطے سے نکلنے میں ، مسلمانوں کی تو آزمائش جاری رہے گی لیکن اپنا فائدہ بھی ہے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
asakpke (14-01-11), ھارون اعظم (14-01-11)
پرانا 14-01-11, 07:01 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ تو ٹھیک ہے لیکن مسلمانوں کو ٹیکنالوجی میں پیچھے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
death, کوریج, کلچر, کنٹرول, ٹاپ, لیپ, مکمل, موقع, منتقل, ممکن, معلوم, امریکہ, تلاش, تعارف, تصویر, تصاویر, حال, دنیا, روزہ, سٹاف, سائنس, شہر, علم, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں امیروں کو بھی ٹیکس دینے ہوں گے ہیلری کلنٹن جاویداسد خبریں 7 19-10-10 11:56 PM
فلیش ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر سکتے:اپیل عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 0 08-05-10 10:38 AM
ٹوئینٹی ورلڈ کپ پاکستان 4بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے محمدعدنان کرکٹ 6 03-09-07 11:23 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger