واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ اور کینیڈا میں پاکستانیوں کا ردِ عمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-07, 11:35 AM   #1
امریکہ اور کینیڈا میں پاکستانیوں کا ردِ عمل
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 06-11-07, 11:35 AM

امریکہ اور کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں نے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سب سے فوری ردعمل نیویارک میں دیکھنے میں آیا جب سنیچر کی دوپہر تقریباً پچاس پاکستانی امریکی شہریوں نے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے چند گھنٹوں کے اندر اس کے خلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں متعدد پاکستانی سیاسی پارٹیوں اور امریکہ میں پاکستان کے لیے کام کرنے والے سول سوسائٹی کے کارکن شامل تھے۔

مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پرایمرجنسی اور مشرف مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ شرکاء میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ نواز شریف گروپ ، تحریک انصاف پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، اے پی ڈی ایم، پاکستان یو ایس فریڈم فورم ، اور ڈاکٹرز فار ڈیموکریسی کے رہنما اور کارکن شامل تھے۔

ڈاکٹرز فار ڈیموکریسی کے ایک بانی رکن ڈاکٹر ظفر اقبال نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈاکٹرز فار ڈیموکرسی پاکستان میں جمہوریت کی بجالی کی جدوجہد میں ہم خیال گروپوں کے ساتھ مل کر آئندہ چند روز میں واشنگٹن ڈی سی سمیت دوسرے امریکی شہروں میں بھی مظاہرے منظم کرنے کے پروگرام بنا رہی ہے۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا آٹھ سال سے کینیڈا میں مقیم فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور محمد سلیم کا کہنا تھا کہ جب مسافر مشرف کے اس اقدام پر بار بار پوچھتے ہیں تو ہمارا دل ڈوب جاتا ہے پاکستان کے ان حالات نے ہمیں مزید رنجیدہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی محمود ارشد قریشی کا کہنا ہے کہ صدرمشرف کو ہر کام طاقت نہیں بلکہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے ہوا ہے۔

کینڈا میں ہی ریستوران کے مالک مسعود بٹ کا کہنا ہے کہ مشرف نے جو کچھ کیا بہت برا کیا ہے۔ تمام پاکستانی جانتے ہیں کہ مشرف صاحب نے اپنے فائدے کے لیے ملک کو اس موڑ پر لاکھڑا کیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محمد الیاس خان کا کہتے ہیں کہ ’فوج کو سات سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اب انہوں نے مزید لوٹ مار کے لیے آخری حربہ استعمال کیا ہے جو فوج کے برے انجام کی طرف اشارہ ہے‘۔

تھارن کلف کے علاقے میں ویڈیو سٹور کے مالک محمد علی نے کہا کہ سب ایک شخص کی وجہ سے ہورہا ہے پاکستان میں فروخت والے بہت لوگ ہیں اور سب امریکہ کی مرضی کے مطابق ہورہا ہے۔

محمد اکرم بھولا مقامی کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی حکمران کو کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ہم نے تو پردیس میں ہی دھکے کھانے ہیں مگر پاکستان کے حالات پر افسسوس ہوتا ہے۔

نیویارک میں منی پاکستان کہلانے والے علاقے کونی آئي لینڈ بروکلین میں نیویارک میں پختونوں کی تنظیم خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور سوات سمیت صوبہ سرحد کے قبائلی اورغیر قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

دوسری طرف نیویارک ٹائيمز سمیت امریکی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پاکستان میں مشرف فوجی سرکار کے ہاتھوں ہنگامی حالات کی خبریں نمایاں طور پر شائع ہوئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی محکمہء خارجہ کے عملداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔


بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 379
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (06-11-07)
جواب

Tags
فورم, فروخت, ڈاٹ, واشنگٹن, لوگ, نواز شریف, موقع, امریکہ, اردو, خلاف, دل, سال, شخص, علی, صوبہ, صدرمشرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کے بم کو ہندو بم اور اسرائیل کے بم کو جیوش بم کیوں نہیں کہا جاتا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 4 12-11-10 05:12 PM
پاکستان سے ڈی پورٹ ہونیوالے دو امریکیوں میں سے ایک گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:38 AM
جیوکی بندش:یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اظہار مذمت عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:24 AM
امریکہ اور کینیڈا میں پاکستانیوں کا ردِ عمل چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 07:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger